پنجرے سے طوطا آزاد کرنے پر 8 سالہ ملازمہ کا قتل، جسٹس فارزہرہ ٹاپ ٹرینڈ

راولپنڈی: غلطی سے پنجرے سے طوطے اڑانے پر مالک نے تشدد کرکے 8 سالہ ملازمہ زہرہ شاہ کو قتل کردیا۔۔قتل کیخلاف عوام کی آواز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں 8 سالہ ملازمہ زہرہ شاہ نے طوطے سے کھیلنے کی کوشش کی تو غلطی سے پنجرہ کھل گیا اور طوطا اڑگیا جس پر مالک نے تشدد کرتے ہوئے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جس پر جسٹس فار زہرہ ( #JusticeForZohraShah ) سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف سفاک شخص کی مذمت کی بلکہ نوٹس نہ لینے پر وزارت انسانی حقوق کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ پہلے تو یہ واضح کیا جائے کہ ایک 8 سالہ بچی کو کیوں گھریلو ملازمہ رکھا گیا۔۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ایک 8 سالہ بچی کی غلطی کی اتنی بڑی سزا؟

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیر اکرم نے بھی زہرہ شاہ کے انصاف کیلئے آواز بلند کی

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 8 سالہ بچی کو صرف اسلئے قتل کردیا گیا کہ اس نے پنجرے سے طوطا کیوں آزاد کیا؟ پہلے آپ نے ایک انڈرایج کو ملازمت کیلئے رکھا اور پھر اسکا بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا،آپ جہنم میں سڑو۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اس ناسمجھ، ناچیز کے بوسیدہ ذہن میں ایک ننھی سی خواہش کا پودا جنم لیتا ہے کہ کبھی ہمیں حریم شاہ، عظمیٰ خان اور صدف کنول سے فُرصت ملے گی تو زینب، جنت اور زُہرہ شاہ کیلئے آواز اُٹھائیں گے اور انشاءاللہ انکے لئے لڑیں گے

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک 7 سالہ بچی کو اس کے آجروں نے صرف اس لئے مارا پیٹا کہ اس نے غلطی سے طوطے کو چھوڑ دیا۔ ہم کس دنیا میں رہتے ہیں؟

اسکے علاوہ بھی دیگر سوشل میڈیا صارفین نے زہرہ شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قتل کرنیوالے اس سفاک شخص کو انجام تک پہنچایا جائے۔اسکے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے

    Minister (3k + posts)

    yeh log konsay planet sey ayee hein jo itney barbaric hotey hein

    ab yahan hamara qanoon dallali ka kaam kareyga and payment will be received and case is closed

    Politcal Worker (300 posts)

    A sick society of degenerates rapist Phedophiles sub human rat bastards. LHC will find him innocent.

     

    Chop this kunjur harami into pieces..live on TV. Lanath on GULZAR.

    Senator (1k + posts)

    بچی کا ریپ بھی کیا گیا ہے

    بے غیرت حکمرانو کسی ایک سنگدل قاتل ریپسٹ کو پھانسی پر لٹکا دو؟؟؟

    علی خان نامی ہیجڑہ کہاں جا چھپا ہے اس کو باہر نکل کر اس بچی کی سپورٹ کرنی چاہیئے

    کوی مولوی اس کی مزمت نہیں کرے گا کیونکہ قاتل کا بیک گراونڈ مذہبی گھرانے سے ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More