اینکر غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئیں

معروف کرنٹ افیئرز اینکر اور صحافی غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئیں۔ غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ 2 دن پہلے ہی ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور  ٹیسٹ کرانے پر ان میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ  پہلے سے ہی گھر میں قرنطینہ اختیار کیے ہوئے تھیں۔

انہوں نے عوام کی آگاہی کیلئے مزید لکھا کہ یہ بیماری بالکل ایک حقیقت ہے، اور اس سے متعلق بات کرنے میں کوئی عار یا جھجھک نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جانا چاہیئے، تاکہ ہمارے اردگرد کے لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے.

غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں لوگوں سے دعاؤں کی بھی اپیل کی ہے اور انہوں نے دعا کی کہ دیگر لوگ بھی اس بیماری سے محفوظ رہیں.

پاکستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More