میری اور وسیم کی شادی نسلی تعصب کیخلاف مضبوط مثال ہے: شنیرا اکرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا نسلی تعصب پر بھرپور جواب,انسٹاگرام پوسٹ پر دل کی بات کہہ دی, انہوں نے اپنی پوسٹ سے بتایا کہ اُن کے لیے رنگت نہیں پیار زیادہ اہم ہے,اسلئے اُن کی اور وسیم اکرم کی شادی نسلی تعصب کے خلاف ایک مضبوط مثال ہے ۔ہزاروں لوگوں کی طرح ہم بھی مثال ہیں کہ رنگت کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ کسی بھی مضبوط رشتے کے لیے پیار اہم ہوتا ہے۔

انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنے اور وسیم اکرم کے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری شادی کے بعد لوگ ہمیں کہتے تھے کہ وسیم نے اس سے اس لیے شادی کی کیونکہ یہ گوری ہے۔ مجھ سے سوال کرتے تھے کہ کیا اس کے جسم سے الگ بو آتی ہے؟ اس نے کسی دیسی لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی؟

View this post on Instagram

‪“He only married her because she’s white. She must be easy! Does his skin smell different? Why couldn’t he marry a Brown girl? It’s not natural for two skin colours to mix. Interracial relationships never work. What spell did she put on him? He will never take you seriously because your white. Your both so different. You will never be accepted as a real couple. His sons can’t have a Gori stepmother. If you have children they will grow up confused and treated differently”. We have had it on both sides, it’s ugly and unwarranted! Skin colour only troubles the people in this world who sees it. Like millions of others, We are living proof that colour means absolutely nothing, LOVE does. #KeepFighting #RacismIsRasicmInAnyCapacity #TheWorldIsColourful #RacismHasNoPlaceInThisWorld #RacismIsNotABeliefItsADisease

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on

شنیرا نے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں دو الگ الگ رنگ کے لوگوں کا ملنا قدرتی نہیں ہے، یہ رشتہ زیادہ نہیں چل سکتا۔ تم دونوں ایک دوسرے سے بہت الگ ہو۔
بچے اپنی سوتیلی ماں کو کسی گوری کے روپ میں قبول نہیں کریں گےاور اگر آپ کے بچے ہوں گے تو وہ ہمیشہ اُلجھن کا شکار رہیں گے اور اُن کا برتاؤ بھی مختلف ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری شادی پر لوگوں نے ایسی ایسی باتیں کیں لیکن یہ محض باتیں ہی تھیں کیونکہ جلد کی رنگت صرف انسانوں کو ہی پریشان کرتی ہے ورنہ اس سے رشتوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
شنیرا اکرم اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر رنگ نسل اور نسلی تعصب کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >