مریم نواز کے گیم آف تھرونز کا ڈائیلاگ شئیر کرنے پر سوشل میڈیا پر تبصرے

مریم نواز نے شہرہ آفاق فینٹسی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا ڈائیلاگ ایک متنبہ پیغام کے ساتھ شیئر کردیا۔

شہباز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کا ذمہ داروں کو جواب دینا ہو گا،مریم نواز

مریم نواز نے ٹوئٹر پر نیٹ فلیکس کی معروف سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے کردار ٹیرین لینسٹر کے ڈائیلوگ پر مبنی ایک تصویر شیئر کی۔

شیئر کردہ فوٹو میں ’کوئی بھی شخص جو خود اپنے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرے وہ حقیقی بادشاہ نہیں ہوتا‘ تحریر تھا۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ڈائیلاگ کی کسی زندہ یا مردہ شخصیت یا حقیقی واقعات سے مماثلت محض اتفاقیہ، حادثاتی اور کسی کی اپنی تصوراتی ہوگی۔

مریم نواز کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بے شمار تبصرے کر رہے ہیں۔ اکثر سوشل میڈیا صارفین مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے نظر آئے

اداکار ہارون شاہد جو مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں ہی ٹرول کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ نون کا مشہور سلوگن ’شیر ہمارا نواز شریف‘ ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہاں شیر ہونے کا دعویٰ کون کرتا آیا ہے؟ تو مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خود کو ہی ٹرول کیا ہے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف جاوید اقبال نے لکھا کہ ٹائیون لینسٹرکےدوبیٹےاورایک بیٹی تھی۔ وہ خودبھی ایک جابراورلٹیراحکمران تھا بیٹےبھی حرام خورتھےاوربیٹی کےکنٹرول میں تھے اپنےبیٹےکےہاتھوں قتل ہوا بیٹی اوربیٹابھی تخت اورطاقت کےحصول میں رلتےمرگئے۔ ساری نشانیاں شریف خاندان والی،تھوڑی بھی عقل ہوتی تویہ پوسٹ کبھی نا کرتی۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مریم نواز کو یاد کرایا کہ آپ کہا کرتی تھیں کہ ہم حکمران خاندان سے ہیں۔۔ ہم حکمران جماعت ہیں آپ یہ کیوں بھول گئی ہیں؟

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے نوازشریف کا وہ کلپ شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم آپکے کہنے پر استعفیٰ دیں؟ یہ منہ اور مسور کی دال۔۔ اور پرویز رشید کا بھی کلپ شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم شیروانی کا بٹن تک نہیں دیں گے۔

    Prime Minister (33k + posts)

      جاہل گامی ماجھی نانی چار سو بیس کو اب صرف اپنے سمدھی کے رحیم یار خان کے تلوریوں کے کاروبار اور   درویشکیپٹن صفدر کی قطری سپلائی پرہی توجہ رکھنے کی ضرورت ہے

    Minister (2k + posts)

    اس پٹواری نسل کی نئی مائی جی 420 اور بلو رانی کا تعلق ایسی ذہنیت سے ھے  جو کہ اپنے کرپٹ باپوں سے بھی زیادہ دشمن ملکوں کی ایجنٹی کے لئے تیار بیٹھے ہیں  عوام اب نیند سے بیدار ہو چکی ھے اور اس کرپٹ خاندانوں کی سیاست کیسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More