اداکارہ عفت عمر کا بلاول بھٹو اور مریم نوازکو وکھرا مشورہ

اداکارہ عفت عمر کا بلاول بھٹو اور مریم  نوازکو وکھرا مشورہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بحرانوں کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ اب شوبز کے ستاروں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ایسے میں اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کام وکھرا مشورہ دے دیا۔

عفت عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ دونوں مشترکہ طور پر حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے آگے آئیں۔

 

عفت عمر کا  کہنا تھا کہ ” میرے خیال سے اب وہ وقت ہے کہ پی پی پی اور پی ایم ایل این فورسز کو جوائن کرتے ہوئے مل کرپھر سے حکومت واپس لے لیں۔ پیپلز پارٹی پالیسی ترتیب دے اور مسلم لیگ ن ان پر عملدرآمد یقینی بنائے”۔

خیال رہے کہ عفت عمر سے پہلے اداکار فہد مصطفی بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم پچیس روپے اضافے پر وزیراعظم عمران خان سے سوال کر چکے ہیں کہ "کیا میں نے آپ کو اپنا ووٹ دیکھ کر یہ فیصلہ کیا تھا؟

 

اداکار اور میزبان فہد مصطفی کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھنا تھا کہ ” سر میں جانتا ہوں کے ملک کی باگ ڈور سنبھالنا آسان کام نہیں ہے، لیکن آپ کی اس بات ” یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ” کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے، برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر صحیح فیصلہ کیا تھا”۔

    Prime Minister (33k + posts)

    یعنی بھوکے کو بھوکا ….. تو غش کسے آئے نا کھسری سے نانی چار سو بیس کا کوئی کام چل سکتا ہے نہ  نانی چار سو بیس سے کھسری کا ہاں اگر نانی قطری کو شامل کر لے یا کھسری گل خان کو دونو کا کام مشترکہ چل سکتا ہے ورنہ تو ….. وٹان والی بات ہوگی

    6
    1

    Senator (1k + posts)

    What’s wrong with her?? Is she crazy or drunk? I have been noticing that she is now anti IK and PTI and in the past she was anti ppp and Pmln . What’s the reason? If Any one knoW please share.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More