کیا عاصمہ شیرازی کو اپنے پروڈیوسر علی سلمان کی اہلیہ کی موت کا پہلے سے علم تھا؟

صحافی علی سلمان علوی جو کہ "عاصمہ شیرازی ” کے "آج نیوز ” کے پروگرام "فیصلہ آپ کا ” کے پروگرام کے پروڈیوسر ہیں ان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ مقتولہ صدف زہرہ خود گھریلو تشدد کیخلاف آواز اٹھاچکی تھیں۔

گھریلوتشدد کے خلاف صدف زہرہ کا آخری ٹویٹ سات جنوری کو سامنے آیا جس میں انہوں نے خواتین پر تشدد کو خطرہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے دیگر ٹویٹس میں بھی گھریلو تشدد پر بات کی۔

اس واقعہ پر ایک اور صحافی اور پروڈیوسر عدیل راجہ نے لکھا کہ علی سلمان علوی عاصمہ شیرازی کے پروڈیوسر تھے، انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ آج عاصمہ شیرازی اپنے پروگرام میں اس موضوع پر ضرور بات کریں گی، کیونکہ وہ ہیومن رائٹس کیلئے کام کرتی ہیں۔

عدیل راجہ نے مزید لکھا کہ اس واقعہ کو دبانے کے لیے مقتولہ کے خاندان کے سامنے میڈیا کا اثرو رسوخ استعمال کیا جارہا ہے۔

اس واقعہ پر ممکنہ طور پر اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے پروگرام فیصلہ آپ کا کی اینکر اسما شیرازی نے جواب دیا کہ وہ خود حیران اور پریشان ہیں جب ان کو پتہ چلا کہ اس معاملے کی درج کی گئی ایف آئی آر میں نہ صرف عاصمہ شیرازی بلکہ آج نیوز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ کبھی صدف زہرہ سے نہیں ملی تھیں اور انہوں نے کہا کہ صدف زہرہ کوضرور انصاف ملنا چاہیے۔

اس کے بعد عدیل راجہ نے پھر سے سوال اٹھایا کہ کیا عاصمہ شیرازی بتا سکتی ہیں کہ ان کے پروڈیوسر علی سلمان علوی نے خود ان کو فون کر کے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے خود کشی کی یا یہ بات بھی ان کو سوشل میڈیا سے ہی پتہ چلی تھی؟

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ علی سلمان علوی عاصمہ شیرازی کے پروڈیوسر تھے، اینکر عاصمہ شیرازی کو متعدد بار شکایات کی گئیں مگر انہوں نے اس معاملے پر لب کشائی نہیں کی۔

  • These people are just opportunists. All they see is an open window to cash their ratings and rankings.

    In Pakistan, it is becoming a serious norm that the life of a person is like a packet of pan masala !!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >