اوئے۔۔ پیچھے تو دیکھو، سے مشہور ہونے والے بچے کو یوٹیوب نے گولڈن بٹن دے دیا

"اوئے۔۔۔پیچھے تو دیکھو” سے مقبولیت حاصل کرنے والا بچہ پاکستان کا کم عمر یوٹیوبر بن گیا۔اعزاز بھی سمیٹ لیے

سوشل میڈیا پر "پیچھے تو دیکھو” کے ڈائیلاگ سے شہرت حاصل کرنے والے کم عمر بچے احمد شاہ کو ویب سٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سلور اور گولڈ پلے بٹن سے نواز دیا. یوٹیوب اپنے معروف مواد تیار کرنے والے یوٹیوبرز کو مختلف قسم کے پلے بٹن کے اعزاز سے نوازتا ہے.

یوٹیوب پلے بٹنز، یوٹیوب کری ایٹر ریوارڈ کا ایک حصہ ہوتے ہیں جو اس بات کا اعتراف بھی ہیں کہ مذکورہ بٹن حاصل کرنے والا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے. یوٹیوب کی جانب سے یہ اعزاز چینل کے سبسکرائبر کی تعداد پر انحصار کرتا ہے۔

ایوارڈ دینے سے قبل چینل کا باقاعدہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ چینل نے یوٹیوب کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیا یا نہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے اس پلے بٹن کے مجموعی طور پر 4 کٹیگری سلور، گولڈن، ڈائمنڈ اور کسٹم پلے بٹن شامل ہیں. سلور پلے بٹن چینل بنانے والے کو اس وقت دیا جاتا ہے جب کوئی چینل ایک لاکھ سبسکرائبر کی حد کو عبور کرتا ہے.

اسی طرح گولڈن پلے بٹن اس وقت دیا جاتا ہے جب یوٹیوب پر چینل کے سبسکرائبرز کی حد 10 لاکھ سے تجاوز کرجائے. اور احمد شاہ کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس وجہ سے انہیں بیک وقت سلور اور گولڈن پلے بٹن سے نوازا گیا.

احمد شاہ نے سلور اور گولڈن پلے بٹن ملنے پر یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا. احمد شاہ نے سلور اور گولڈن پلے بٹن ملنے پر انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی اور بتایا کہ یوٹیوب کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے والے وہ ملک کے کم عمر ترین یوٹیوبر بن گئے. احمد شاہ کو یوٹیوب کی جانب سے مذکورہ اعزاز محض 5 سال کی عمر میں دیا گیا.

احمد نہ صرف یوٹیوب بلکہ دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کافی مقبول ہیں اور انسٹاگرام، فیس بک پر لاکھوں صارفین ان کو فالو کرتے ہیں اور احمد کی شرارتوں اور منفرد انداز میں کہے گئے ڈائیلاگز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >