نامناسب الفاظ اور بدتمیزی پر مہوش حیات نے سوشل میڈیا صارف کی کلاس لےلی

”کاش یہ بات آپکے والدین کو بھی کوئی بتادیتا“-نامناسب الفاظ اور بدتمیزی پر مہوش حیات نے سوشل میڈیا صارف کی کلاس لےلی

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات ٹوئٹر پر والدین کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ جس پر فائزہ نامی صارف نے مہوش حیات کیلئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

جس پر مہوش حیات کو غصہ آگیا اور جواب میں لکھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی، تو آپ بھی ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔

مہوش حیات نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں،انہوں نے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ کرونا کی کوئی ویکسین نہیں، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہے، پولیو ورکرز نے کرونا وبا کے دوران دن رات ایک کر کے وائرس کے اثرات کو کم کیا،ان ورکرز نے اپنی فیملیز سے دور رہ کر ہمیں محفوظ بنایا۔

اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پرسرگرم رہتی ہیں وہ مختلف موضوع پر اظہار خیال کرتی رہتی ہیں جس پر کبھی انہیں پذیرائی تو کبھی شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >