حلیمہ سلطان معروف پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے والے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بیلجک پہلی بار ایک پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں ۔

چند روز قبل ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسراء بیلجک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔

تازہ ترین خبریہ ہے کہ معروف ترک اداکارہ کو اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کیو موبائل کا برانڈ ایمبسڈر بنادیا گیا ہے.

ڈرامے کے مرکزی کردار اینجن التان کا تو مجسمہ تک لاہور میں نصب کیا گیا جبکہ اسراء بیلجیک کو پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں.

کیو موبائل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسراء کو نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

کیو موبائل وہ پہلی پاکستانی کمپنی ہے جس نے اداکارہ کو اپنی مہم کا حصہ بنایا، فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ فون مارکیٹ میں کب تک دستیاب ہوگا اور اس کی تشہیر کب سے کی جائے گی۔

خبر وائرل ہونے کے بعد اسراء نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں اردو میں لکھا پیغام بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ” میری آفیشنل مینجر اور واحد نمائندہ ڈیوگو دروکان جیجی ہیں۔ آپ تمام اشتراک، خیالات، شراکت داری اور مجموعی طور پر کسی بھی منصوبے کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں”


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >