بدنامی سے تنگ آ کر شاید میں آج قبر میں ہوتی، ٹک ٹاکر علینہ فاطمہ

ٹک ٹاک گرل علینہ فاطمہ نے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح اس کی ویڈیوز کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کی پوری فیملی کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاکر علینہ فاطمہ نے کہا کہ مذاق کرنے اور بے عزت کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ مذاق کی بھی کوئی حد ہوتی ہے مگر اب تو میرے نام پر میمز بنا کر مجھے ان میں ٹیگ کیا جاتا ہے اور پورا دن میرا فون بجتا رہتا ہے۔

لوگوں کی ان حرکتوں کی وجہ سے میں آج قبر میں ہوتی، علینہ فاطمہ

لوگوں کی ان حرکتوں کی وجہ سے میں آج قبر میں ہوتی، علینہ فاطمہWatch Complete: https://youtu.be/21lpWZyL6mwwww.newsone.tv/https://www.instagram.com/newsonepakistan/www.twitter.com/newsonepkhttps://www.youtube.com/newsonepkofficial?sub_confirmation=1https://www.youtube.com/newsonebreaking?sub_confirmation=1#Newsonepk #MaayaKahani #MaayaKhan #Humanity #SeemaHussain #AlleenaFatima #AlleenaFatimaWeRSorry #InnocentGirl #ISupportAlleena

Posted by Maaya Kahani on Saturday, 11 July 2020

علینہ نے کہا کہ وہ ویڈیوز جن میں وہ اپنے بھائی اور بھابی کے ساتھ موجود ہیں ان کا بھی مذاق اڑایا جا رہا ہے، اس بدنامی اور بے عزتی کی وجہ سے ان کا خاندان جس ذہنی اضطراب سے گزر رہا ہے اس کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔

علینہ نے کہا کہ مختلف ویڈیوز میں ان کے ساتھ مویشی منڈی کا جانور اور گائے میں حصہ ڈالنے جیسے ہتک آمیز فقرے لکھے جا رہے ہیں جو کہ پریشان کن ہیں۔

علینہ نے بتایا کہ ان کے والد سرکاری ملازم ہیں ان کے واٹس ایپ پر ان کی بیٹی کی ویڈیوز آ رہی ہیں جن میں مذاق اڑایا جا رہا ہے، ان کے بھائی اور گھر کے دیگر افراد کے تمام واٹس ایپ گروپس میں ویڈیوز وائرل ہیں جس کے باعث وہ بہت زچ ہو رہی ہیں۔

علینہ نے کہا کہ اگر ان کی ڈھارس بندھانے کے لیے اہل خانہ، دوست عزیزو اقارب اور ان کے فینز نہ ہوتے تو شاید وہ اس بدنامی سے تنگ آکر خود کشی کر چکی ہوتیں۔

  • Pehli baat jb aurton ko parday ka hukam hai phir aisi videos bnany ki kya tuk bnti hai dosri bt aisa to hona tha jb tareefain sun skti ho to aisi trolling b bardasht kro tmra bhai tm videos bna kr dunai ko dikha skta gym ni bhijwa skta

  • ایسا کام ہی نہیں کرنا تھا جس سے زلت اُٹھانی پڑتی کیا ضرورت تھی اپنی اور اپنے خاندان کی نمائش کرنے کی۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام عورت کو پردے میں رہنے کا حکم دیتا ہے اس طرح اپنے جسم کی نمائش کرنے کے سخت خلاف ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >