بل گیٹس، اوبامہ سمیت معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک

سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک۔۔ہیکرز نے ان اکاؤنٹ پیغامات جاری کرکے بٹ کوائن کے ذریعے رقم مانگ لی

ٹیسلا اور سپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی ٹویٹ سے سب سے پہلے یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا۔ آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا۔ اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گا۔’

اوبر اور ایپل ٹوئٹر ہینڈلز سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے، اسکے علاوہ جن شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کئے گئے ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور بلومبرگ کے مالک مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بل گیٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے اس قسم کا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ، ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر کی کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہو۔

بٹ کوائن والی ان ٹویٹس کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ٹوئٹر سے بھی پیغام آگیا جس میں کہا گیا کہ کمپنی کو اس واقعے کا علم ہے اور وہ ان تمام اکاؤنٹس کا جائزہ لے رہیں جو متاثر ہوئے ہیں اور اس کی تفتیش کر رہے اور تاکہ جلد از جلد اس معاملے کو ٹھیک کیا جائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >