مبینہ لیکڈ تصاویر اور کلپس پر ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا ردعمل آ گیا

یکے بعد دیگرے ٹک ٹاک سٹارز کی غیر اخلاقی تصاویر اور کلپ سامنے آنے لگے، پہلے مناہل ملک اور اب جنت مرزا بھی اس کی شکار

کچھ روز قبل مشہور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا نیا گانا "شاعر” آیا جس کی صورت میں انہوں نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا کہ اس کے بعد ان کو ایک متنازع صورتحال کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے حوالے سے جنت مرزا یہ کہہ چکی ہیں کہ تصاویر جعلی ہیں۔

 

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ایسی غیر اخلاقی تصاویر کو ان سے منسوب کر کے ان کا نام خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انسٹاگرام پر لگائی جانے والی ایک سٹوری میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح حاسدین ان کا نام خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جنت نے حال ہی میں بلال سعید اور سرمد قدیر کے گائے گئے گانے شاعر میں اداکاری کی جس کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اس سے قبل عاصم اظہر اریکا حق کو اپنے گانے "تم تم” میں چانس دے چکے ہیں، اریکا حق بھی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔

انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اپنی ایک سٹوری میں لکھا کہ پہلے2019 میں بھی ایسی تصاویر لگا کر ان کو شرمندہ کیا گیا اور اب پھر سے کسی لڑکی کے ساتھ ان کا چہرہ ملا کر ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جنت کا مزید کہنا تھا کہ جو کوئی بھی سوشل میڈیا پر ان کا نام لے کر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرے گا وہ اس کا خود ذمہ دار ہو گا کیونکہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بے خوف ہیں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اب گانا آیا ہے تو ان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب ان کی فلم آنے والی ہے تو ان کا نام خراب کرنے کے لیے تصاویر فوٹو شاپ کرکے لگائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی لڑکی کو ان کا نام دے کر اس کی عزت خراب کی جا رہی ہے، جنت مرزا نے کہا کہ اگر میرا نہیں تو اس لڑکی کی عزت کا ہی خیال کر لیں جس کی وہ تصاویر ہیں۔

جنت مرزا نے کہا کہ کسی کی کامیابی سے اتنا بھی کیا حسد کرنا؟ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ان کا ساتھ دیں تاکہ وہ ان حاسدین کا ڈٹ کا مقابلہ کر سکیں۔

اس سے قبل مشہور ٹک ٹاک سٹار مناہل ملک کی بھی تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تصاویر ان کے بوائے فرینڈ نے لیک کی تھیں۔

اپنی ایک ویڈیو میں مناہل ملک پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی ان کا مذاق بنا رہا ہے جس پر انہوں نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور کہا کہ جتنا بھی مواد سامنے آیا ہے وہ اس کے لیے اپنے فینز سے معذرت چاہتی ہیں۔

  • Ki bhe aurat ghair mehram k sth ghomein ganne Gaye hath milaye… Wo doodh ki dhule hue ni ho skte r phir ye kahein k mera Allah janta Hai waqai Allah tou sb dkh rha Hai bs Allah r us k Rasool ko hr jaga ghusa dein gy… is media ne r tamam social apps ne humara mashara gand se r fahshi bhar Dia Hai hum logon humary Deen ka ni Pata… In sb kamon se ye andaza lagaya ja skta Hai k hum kis k ummat se taluq rkhty hn


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >