پنجاب ڈوب گیا، پی پی رہنماؤں نے پرانی تصویریں اور ویڈیوز شئیر کرنا شروع کردیں

کراچی کے بارشوں کو بیلنس کرنے کے چکر میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پرانی فوٹیجز اور تصاویر شئیر کرنا شروع کردیں۔۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، سپورٹرز نے ایک ٹرینڈ چلایا جس کا عنوان تھا کہ "پنجاب ڈوب گیا”۔ اس ٹرینڈ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے لاہور میں بارشوں کے بعد کی صورتحال کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرکے لوگوں کو یہ بتانا شروع کردیا کہ اگر کراچی کی یہ صورتحال ہے تو پنجاب کی بھی یہ صورتحال ہے۔ بارش کے باعث پنجاب ڈوب گیا ہے۔

جب پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شئیر کردہ ان تصاویر اور فو ٹیجز کو چیک کیا گیا تو زیادہ تر فوٹیجز اور تصاویر پرانی نکلیں یا کسی اور علاقے کی نکلیں۔

پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے کئی سال پرانی تصاویر شئیر کردیں جو کچھ دن پہلے پیپلزپارٹی کے رہنما شئیر کرتے رہے تھے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ایک تصویر شئیر کی جس میں ایک شخص پانی میں بیٹھا سبزی بیچ رہا ہے۔

جب تحقیق کی گئی تو یہ تصویر ایک سال پرانی نکلی۔

صرف یہی نہیں پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی بھی بارش کے بعد کی پرانی فوٹیجز شئیر کرتے رہے۔ سعید غنی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سماء ٹی وی نے یہ دکھایا یا نہیں؟ اس پر پنجاب کی اپوزیشن جماعتوں کو فون پر لیکر کوئی ٹرانسمیشن ہوئی کہ نہیں ؟ یا یہ بھی سندھ حکومت کے کھاتے میں ڈال ڈیا ؟

اس تصویر میں لاہور میں کشتیاں چلتے ہوئے دکھایا گیا لیکن یہ ویڈیو بھی دو سال پرانی نکلی۔

سعید غنی جو ویڈیو شئیر کرتے رہے وہ دو سال پرانی نکلی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن نے اس علاقے لکشمی چوک کی تازہ صورتحال شئیر کردی اور کہا کہ کسی بھی لاہور ی سے تسلی کرلیں، لکشمی چوک پر کسی قسم کا پانی نہیں کھڑا۔

اسی ویڈیو کو پیپلزپارٹی کے رہنما اور حامد میر کے بھائی فیصل میر نے بھی شئیر کیا جسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے گورنر کو کراچی میں بارش کے چار دن بعد خیال آیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان نیازی کو جاکر بتائے کہ کراچی میں بارش ہوئی ہے حالانکہ PTI کا سماء ٹی وی شور مچا مچا کے ہلکان ہو گیا تھا۔۔ لاہور کیلئے نہ گورنر جائیگا اور نہ Samaa دکھائے گا اس لئے کہ لاہور سندھ میں نہیں

واضح رہے کہ سعید غنی اس سے قبل بھی اس قسم کا عمل کرچکے ہیں جب انہوں نے سماء ٹی وی کی ایک فوٹیج کو ایڈٹ کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >