کراچی میں پولیس کی منشیات فروشوں سے بھتہ لینے کی ویڈیو منظر عام پر

کراچی میں پولیس اہل کاروں اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، فوٹیج منطر عام پر ۔۔۔ فوٹیج میں پولیس اہل کاروں کو منشیات فروش سے لین دین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو پاکستان بازار اور مومن آباد تھانے کی حدود کے درمیان موجود علاقے کی ہے۔ ویڈیو میں 4 پولیس اہل کاروں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، راستے میں موٹر سائیکل پر بیٹھا پولیس اہل کار کھلم کھلا منشیات فروش سے لین دین کر رہا تھا۔

یہ ویڈیو ایک شہری نے بنائی تو ویڈیو بنانے والے شہری کو ڈرانے کے لیے پولیس اہل کار بھی اس کی ویڈیو بنانے لگا، ۔ پولیس اہلکار ڈھٹائی کے ساتھ موبائل ہاتھ میں تھامے شہری کے خلاف بولتا رہا، اور ڈرانے کے لیے کہتا رہا کہ پولیس اہل کار گشت پر ہیں ۔ لیکن شہری بغیر خوف کے ویڈیو بناتا رہا۔

شہری کے مطابق یہ منشیات فروش لوگ ہیں، اور پولیس اہلکاروں کے سامنے یہ دھندا کررہے ہیں اور اہل کار بجائے انہیں کچھ کہنے کے ان سے بھتہ لے رہے ہیں۔

ویڈیو میں منشیات فروشوں کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لین دین کے بعد چار پولیس اہل کار دو موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر رفوچکر ہوگئے۔

  • ye kon c nai bat hy sindh police bnai he chor dakoo manshiyat farosh or hr najayz kam my bhtta wasool krny k liye hy.10% log jo theek hy ye unko side py lga dyty hy q k inky oper hath hota hy ministers ka


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >