اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم کی بیٹی عروج کی آئرش لڑکے سے منگنی

ڈرامہ سیریل ‘دھواں” سے مقبولیت پانے والے اور فلم مالک سے شوبز انڈسٹری میں واپس آنے والے اداکار ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم کی بیٹی عروج عاشر گل نے آئرش لڑکے سےمنگنی کرلی ہے، منگنی کی تصاویر اور خبر خود عاشر عظیم نے ٹویٹ اور فیس بک پر شیئر کی۔

عاشر عظیم نے فیس بک پر لکھا لو از پیشنٹ لو از کائنڈ Love is patient, love is kind ، اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب پر آپ سب لوگوں سے دعاؤں کی التماس ہے۔ اس کے ساتھ عاشر عظیم نے ایک تصویر شیئر کی جس میں منگنی کی انگوٹھیاں، کارڈ اور دیگر سامان موجود تھا۔

عاشر عظیم نے فیس بک پر عروج عظیم گل اور روز او کیرول کوئنلن  Ross O’Carroll Quinlan کی منگنی کی تصاویر شیئر کی جس پر صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہاہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی عاشر عظیم نے تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی اپنے داماد کی شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تصویر میں اپنے داماد کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ ویلکم آور آئرش سن ان شلوار قمیض۔۔ جس پر صارفین نےملا جلا ردعمل دیا۔

عاشر عظیم  دوہزار اٹھارہ میں پاکستان کے حالات سے مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر کینیڈا شفٹ ہوگئے تھے،انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں، شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں،

یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں،لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے۔

شاہکار ڈرامے دھواں کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم ‘مالک’ سے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی تھی۔

Arooj Azeem Gill & Ross O'Carroll Quinlan.

Posted by Ashir Azeem on Sunday, August 2, 2020

  • Are these pictures displayed on the will of the family or some Pakistani guy did this to make a news. If it is so, I will say it is too Bad to interfere in someones life. Heartily congratulation to Asher and his family.

    • i know this Ashar guy very well. He is Christian no doubt, but a very intelligent and talented person. He is good natured person who wishes well for other people. He was in customs department and could have made lot of money but he has other ideas and he was not happy with money only and he left customs department to become a free lance actor and drove trucks as well to make a living. Maybe our society is not as dangerous for minorities like India, yet to some extent we also have prejudice esp against Christians and call them with derogatory names
      . Ashar being an artist is a sensitive person and he migrated to west not for monetary gain but to have a better respectful and care free life.

  • Ashir Azeem flee Pakistan once in Musharraf time due to being involved in Corruption. What ever he is now is because of Pakistan. Pakistan has given him a lot. The only one thing he had his own was his daughter and he could even tried to give his daughter to a Pakistani.

    I am sure. Once this Irish Son had enough juice out of her, he will leave her stranded. Her Final husband will be a Pakistani.

    Chal Irish beta lag ja kaam pe …. 😉


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >