سرفراز کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر مداح برہم

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو مانچسٹر ٹیسٹ میں 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا پر سرفراز کے چاہنے والے شدید غصہ ہیں،

ہوا کچھ یوں کے سابق کپتان سرفراز احمد کو گراؤنڈ میں پانی اور جوتے دیکر بھیجنا سرفراد کے مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، اس معاملے پرسوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہو گیا ہے،

ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کو بیان کر رہا ہے، کسی نے کھیل کا حصہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ سابق کپتان کی بے قدری کی گئی  اور سنئیر کھلاڑی ہونے کے ناطے انہیں عزت نہیں دی گئی۔

‏دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے بھی اس حوالے سے سوال ہوا،

آن لائن پریس کانفرنس میں مصباح الحق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں، میں ٹیم کا کپتان تھا لیکن 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے میں گراؤنڈ میں گیا تھا،میں سمجھتا ہوں کہ اس میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے، سرفراز احمد زبردست انسان، لڑکا اور کھلاڑی ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ تین چار کھلاڑیوں نے باری باری سیشن کے حساب سے ذمہ داری نبھانی تھی اور گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی مدد کرنا تھی، اس میں کسی کی بے قدری کرنا اور کسی کو عزت نہ دینے کی کوئی بات نہیں ہے، یہ ٹیم گیم ہے اور اچھی ٹیم کی یہی نشانی ہوتی ہے۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں اب تک قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار بیٹنگ کے بعد دوسرے روز کھیل کے آخری سیشن میں پاکستانی بولرز نے  انگلش بلے بازوں کو کی خوب درگت بنائی ہے۔

  • All the big players did this its not a shameful thing to do by any means. Kohli miadaad pointing NZ captain all did this when they were captain of there team and rested for a match. kindly grow up.

  • اس میں اتنی سنجیدگی سے لینے والی کونسی بات ہے بھائی

    دوسرے لوگ اگر سرفراز کو پانی پلانے تو ٹھیک ہے لیکن وہ کسی کو پانی نہیں پلائے گا
    واہ کیا بات ہے جی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >