یوٹیوب پر مذہبی مواد پر اشتہارات نہیں ہونے چاہئیں، بلال مقصود

یوٹیوب پر مذہبی مواد پر اشتہارات نہیں ہونے چاہئیں، بلال مقصود

گلوکار اور رائٹر بلال مقصود نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کے دوران اشتہارات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سورتیں اور دعائیں مونیٹائز نہیں ہونی چاہیے۔

انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں لیجنڈ ادیب و شاعر انور مقصود کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ بہت عجیب لگتا ہے جب آپ کوئی سورت سن رہے ہوں اور درمیان میں ایک اشتہار آجائے۔

انہوں نے لکھا کہ آپ تصور کریں کہ آپ سورۃ رحمان سن رہے ہیں اور اس کے درمیان میں کپڑوں کے برانڈ یا کوکنگ آئل کا اشتہار چلنا شروع ہوجائے، یہ باعث شرم بات ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بلال مقصود کے اس بیان کی پزیرائی کی گئی اور کہا گیا کہ بالکل مذہبی مواد کے درمیان میں اشتہارات نہیں ہونے چاہیئں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >