فیصل واوڈا کی انسانی ہمدردی نےغریب رکشہ ڈرائیور کا دل جیت لیا، ویڈیو وائرل

فیصل واوڈا کی انسانی ہمدردی نےغریب رکشا ڈرائیور کا دل جیت لیا، ویڈیو وائرل

فیصل واوڈا کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گزشتہ روز حادثاتی طور پر جلنے والے رکشا کے ڈرائیور کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو نیا رکشا  دلوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد میں سڑک کنارے کھڑے رکشے میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں پورا رکشا جل کر راکھ ہو گیا، رکشے کے غریب ڈرائیور نے لگی آگ کو بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا رکشہ جل کر خاکستر ہو گیا۔

حادثے کے وقت وفاقی وزیر فیصل واوڈا قریب سے گزر رہے تھے کہ رکشے کو لگی آگ دیکھ کر رک گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کے لیے طلب کرلیا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ٹیم فیصل واوڈا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ "‏گذشتہ رات فیصل بھائی نے سفر کرتے ہوئے راستہ میں ایک غریب آدمی کے رکشہ کو حادثے کا شکارہونے کے بعد جلتا ہوا پایا۔
جس پر فیصل بھائی نے فوری اپنے ذاتی خرچ پر اس رکشہ کو بالکل نیا تیارکرنے کے لیے رقم دی اور غریب رکشہ ڈرائیورکی بھی مالی معاونت کی گئی”۔

فیصل واوڈا کی جانب سے فائر بریگیڈ کے طلب کیے جانے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن اتنی دیر میں رکشہ مکمل طور پر جل چکا تھا، روزگار کا واحد ذریعہ چھن جانے پر غریب رکشا ڈرائیور غمگین ہوگیا جس پر فیصل واوڈا نے اس کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کو نیا رکشا دلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی مالی مدد بھی کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >