اسلام آباد کے پوش علاقے میں گھر پر بندر کا راج

اسلام آباد کے پوش علاقے میں گھر پر بندر کا راج

شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ایف ٹین فور میں بندر نے شہری کے گھر میں ڈیرہ ڈال لیا۔ شہری آفتاب نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ سے بندر پکڑنے کی درخواست کر دی، درخواست میں بتایا کہ تین مہینوں سے بندر مسلسل گھر میں آرہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں حملہ نہ کردے۔

بندر کی گھر میں گھومنے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر گاڑی سے کھیلتا  اور دیوار پر بیٹھا رہتا ہے،لاک ڈاؤن کے دوران ایک نایاب نسل کے تیندوے کی تصویر بھی سامنے آئی تھی جسے 5 مئی کی صبح 5 بجے مارگلہ ہلز نیشنل پارک ٹریل فائیو پر دیکھا گیا تھا۔

سیاحتی مرکز گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی اور مکمل لاک ڈاون کے بعد جنگل کے تیندوے سڑکوں اور آبادیوں میں نکل آئے تھے،نتھیا گلی کے قریب ایک شہری دیر تک ایک تیندوے کی ویڈیو عکس بند کرتا رہا اور تیندوا  سڑک  پردیر تک اٹھکیلیاں کرتا رہا۔

گلیات میں پائے جانے والے تیندوے خوراک کیلئے قریبی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں کے پالتو مویشیوں کو نشانہ بنانے ہیں جبکہ گلیات میں یہ خونخوار تیندوے کئی انسانی جانوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>