کیا مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹوٹا؟

کیا مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ؟ کیا مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے نہیں فائرنگ کے نتیجے میں ٹوٹا؟ جیو کے صحافی نے چونکا دینے والا دعویٰ کردیا

جیو کے صحافی ارشد وحید نے دعویٰ کیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے نہیں ٹوٹ سکتا اس لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا خدشہ ہے کہ مریم نوااز کی گاڑی پہ فائرنگ کی گئی ہے جس سے بلٹ پروف شیشہ ٹوٹا اور مریم نواز کو اس کے بعد وہاں سے محفوظ جگہ کی طرف اسی لئے لیجایا گیا تھا کہ کہیں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔

ارشد وحید چوہدری کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف کا شیشہ نہیں ٹوٹ سکتا۔ یہ واضح طور پر مجھے سخت نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔

مریم نواز اور ارشد وحید کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوالات کھڑے کردئیے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے مریم نواز یہ دعویٰ کیوں کرتی رہیں کہ پتھر لگنے سے بلٹ پروف شیشہ ٹوٹا؟ کیا مریم نواز کو احساس ہوگیا ہے کہ اس نے جو دعویٰ کیا تھا کہ پتھر لگنے سے شیشہ ٹوٹ گیا وہ غلط ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ اگر گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تو پھر گولی چلنے کی آواز کیوں نہیں آئی؟ چلیں اگر گولی چلنے کی آواز نہیں آئی تو گاڑی پر ایک سوراخ بننا چاہئے تھا وہ کیوں نہیں بنا؟

تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شاذب نے کہا کہ پہلے جھوٹ بول لیا ہے اب جب خیال آگیا ہے کہ سوال اٹھ رہے ہیں تو یو ٹرن لے لیا ہے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اسلئے جھوٹ ہر سمت لڑھکتا رہتا ہے۔

عامر نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کچھ خدا کا خوف کریں – لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں – بلٹ پروف شیشے پر تواتر سے بھی فائر کیا جائے تو صرف ایک نکتے کا نشان بنتا ہے ٹوٹنا تو بہت دور کی بات ہے – جس طرح شیشہ ٹوٹا ہے یہ نہ پتھر سے ہے اور نہ کوئی گولی

مجتبیٰ شرف نے کہا کہ سر بلٹ پروف کلاس گولی سے بھی نہیں ٹوٹتا راکٹ مارا ہوگا دوبارہ چیک کریں واٹس ایپ گروپ میں

عبدالحئی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ بلٹ پروف گاڑی، اور بلٹ سے ہی نقصان ۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے آج اپنی گاڑی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پتھراؤ کرکے میری بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑدیا۔پولیس ہمارے کارکنوں پر پتھراؤ کررہی ہے۔ شیلنگ کررہی ہے۔نیب کے آفس کے آگے سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر آپ اتنا ڈرتے ہیں مسلم لیگ ن سے، اتنا ڈرتے ہیں تو نوازشریف سے ، آپ اتنا ڈرتے مریم نواز سے تو بلاتے کیوں ہو؟ اگر اتنا ڈرتے ہو تو بلایا نہ کرو، حوصلہ رکھو، جگر رکھو

  • ویسے بلٹ پروف شیشے پر اگر صرف بلٹ لگنے سے یا پتھر لگنے سے شیشہ ٹوٹ جائیے تو ایسے بلٹ پروف کو شیشے کو فراری جاسم کے پچھواڑے میں حفاظت سے رکھنے کی ُضرورت ہے

    • فراری جاسمُ والی جاہل گامی ماجھی گوالمنڈیلا والیُ کی بلٹ پروف گاڑی کو گولی یا پتھر کی جگہ شاید انٹی ٹینک گولا لگا ہوگا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >