ایک شخص کی حاضر دماغی سے کرنٹ لگتے شخص کی جان بچ گئی

 ایک شخص کی حاضر دماغی سے کرنٹ لگتے شخص کی جان بچ گئی

سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،  رات کے وقت ایک شخص اپنی دکان بند کر کے گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ جیسے ہی اس نے اپنی دکان کا شٹر نیچے کیا تو اسے کرنٹ نے آ پکڑا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرنٹ لگنے والے شخص کے پیچھے ہی ایک اور شخص کھڑا تھا جس نے کرنٹ لگنے والے شخص کو بچانے کے لیے پہلے آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن پھر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اپنی چادر کی مدد سے کرنٹ لگنے والے شخص کو اپنی طرف کھینچا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرنٹ اتنا شدید تھا کہ پاس کھڑے شخص کو کرنٹ لگنے والے شخص کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے اپنی پوری قوت لگانی پڑی ، آخرکار پاس کھڑے شخص نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے والے شخص کی جان بچا لی۔

متاثرہ شخص کے نیچے گرتے ہی مارکیٹ میں موجود دوسرے لوگ بھی اس کی مدد کے لیے بھاگے چلے آئے اور  فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >