غیرملکی بلاگر نے پاکستانیوں کو دنیا کی دوستانہ طبیعت والی قوم قرار دے دیا

غیرملکی بلاگر نے پاکستانیوں کو دنیا کی دوستانہ طبیعت والی قوم قرار دے دیا

پاکستانیوں کی جانب سے غیر ملکی ٹریول بلاگرز کے دل جیتنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی ٹریول بلاگر کا بھی پاکستانیوں نے دل جیت لیا ہے، جس کا اظہار انہوں نے ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے گسٹیو روسٹڈ نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں پاکستانیوں کو دیگر قوموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ دوستانہ طبیعت کی مالک قوم قرار دے دیا ہے، اپنی پوسٹ میں انہوں نے دوستانہ رویے کو اجاگر کرتے ہوئے سات ممالک کی فہرست تیار کی ہے، جس میں پاکستان سب سے پہلے نمبر پر ہے۔

گسٹیو روسٹڈ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک بہت ہی مشکل سوال تھا لیکن پاکستان کو پہلا نمبر نہ دینا اس کے ساتھ زیادتی ہوگی، کیونکہ پاکستانی قوم سب سے زیادہ مہمان نواز اور جلد گھل مل جانے والی قوم ہے۔

دوستانہ تعلقات اور رویے کی فہرست میں ڈنمارک کے بلاگر نے ایران کو دوسرے ، فلپائن کو تیسرے ،افغانستان کو چوتھے ،وینزویلا کو پانچویں، الجیریا کو چھٹے جبکہ تنزانیہ کو ساتویں نمبر پر رکھا ہے، اپنی پوسٹ کے ایک کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں انہیں سب سے زیادہ لاہور اور پشاور پسند آئے ہیں، جہاں انہیں گھومنے پھرنے میں سب سے زیادہ مزا آیا۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ٹریول بلاگر گسٹیو روسٹڈ نے اپنے پہلے سفر کا آغاز 20 سال کی عمر میں کیا تھا اور وہ اب تک ڈیڑھ سو سے زیادہ ممالک میں گھوم چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >