بالی ووڈفلم سڑک2 کا گانا پاکستانی گانے کی کاپی

بالی ووڈ نئی فلم سڑک 2 کے ٹریلر کے پیچھے سنائی دینے والا گانا ’ عشق کمال‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا،ٹریلر میں سنائی دینے والا گانا  پاکستان کے 11 سال پرانے گانے کا چربہ ہے،پاکستانی ہدایتکار، گلوکار اور پروڈیوسر شیزان سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ گانا ’عشق کمال‘ اُن کے 11 سال قبل پروڈیوس کیے گانے ’ربا ہو‘ کی کاپی ہے جس کا میوزک بھی پرانا ہی ہے۔

شیزان سلیم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دونوں گانوں کو ایک ساتھ سنواتے ہوئے گانا چوری ہونے کا ثبوت دیا، اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ربا ہو گانا آج سے 11 سال قبل اپنے ایک دوست زید خان کے لیے تیار کیا تھا جو کہ اب ہوبہو میوزک کے ساتھ بھارتی فلم میں سنائی دے رہا ہے،شیزان کی  ویڈیووائرل ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی شائقین کی جانب سے بھٹ خاندان کو آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے۔

فلم سڑک2 کا ٹریلر بھی ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا،فلم پر اقربا پروری کے الزامات ہیں جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید جاری ہے،بھارتی فلم سڑک2  20 سال پہلے بنائی جانے والی فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم کو بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا،مرکزی کرداروں میں سنجے دت، پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور ادیتیا رائے کپور شامل ہیں۔

پاکستانی اصل گانا

بھارتی فلم میں نقل کیا گیا گانا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >