ہم غریب ہیں مگر بکاؤ نہیں،پاکستانیوں کا یواے ای کے فیصلے پر شدید ردعمل

ہم غریب ہیں مگر بکاؤ نہیں،پاکستانیوں کا یواے ای کے فیصلے پر شدید ردعمل

دنیا بھر کے مسلمان متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، اسرائیلیوں کے ہاتھوں دہائیوں سے اپنے حقوق کی پامالی کا شکار فلسطینیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے اس اقدام کی پاکستانی عوام نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان عوام اور میڈیا عرب امارت کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی ہمیں اپنے فکسڈ دوستوں اور دشمنوں کی زنجیروں سے آزادی حاصل کرنا ہوگی، ہمارےعظیم دوست امارات نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرکے یہی کیا ہے، کل کو دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، جیوپولیٹیکل زلزلے کیلئے تیار رہیں”۔

فاطمہ بھٹو نے فلسطین کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے طنز یہ انداز میں لکھا” متحدہ عرب امارات!آپ کو تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد”۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی جس پر تحریر ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے، انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ معزز عرب! ہم غریب ہوں گے، ہمارے داخلی مسائل بہت زیادہ ہوں گے، ہمارا پاسپورٹ دنیا میں اتنا طاقتور نہیں ہوگا، مگر ہم نظریے پر یقین رکھتے ہیں ، ہم برائے فروخت نہیں ہیں”۔

ٹویٹر پر اس واقعے کے بعد شیم آن یو اے ای، یو اے ای سٹیبس مسلم جیسے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتے نظر آئے جس کے نیچے ہزاروں ٹویٹر صارفین نے فلسطینیوں کی آواز بن کر یو اے ای کے اس اقدام کی کھلے الفاظ میں مذمت کی، اور فلسطینیوں کے ہمت و صبر کو خراج تحسین پیش کیا۔

نبی جان نامی ایک صارف نے لکھا کہ” ایسی دنیا میں جہاں کی ہر چیز چین نے بنائی ہے سوائے ہمت کے، جو کہ فلسطین میں بنتی ہے”۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ” ڈیئر عرب، پیٹ میں چھرا گھونپنے والے اس اقدام نے پوری مسلم امہ کو تباہ کردیا ہے، آپ نے پیسے اور طاقت کیلئے اپنا ایمان فروخت کردیا، آپ یزیدی نکلے اور انشااللہ آپ کا خاتمہ بھی ویسا ہی ہوگا، آپ کتنے ترقی یافتہ ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم سب کی قسمت میں یہی ہے”۔
ٹویٹر صارف نے اس پیغام کے ساتھ نیچے قبر کی تصویر بھی شیئر کی۔

ایک اور صارف نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے اہل بیت کا خون اس وقت مسلمانوں کے ہاتھو ں پر تھا ایسے ہی معصوم فلسطینیوں کا خون آپ کے ہاتھوں پر ہے”۔

  • These Arab rulers are incompetent and cowards, by luck they inherent the ruling power , and to protect their powers they need the support of America, as such they have to obey the instructions of America.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >