پاکستانی اداکارہ سونیا حسن کا موٹر سائیکل چلا کر جشن آزادی منانے کا نرالا انداز

گزشتہ روز 73 واں یوم آزادی پاکستان ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا گیا کہیں جھنڈے لہرا کر نعرے لگائے گئے تو کہیں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ایسے ہی آزادی کا جشن منایا پاکستانی کی معروف اداکارہ سونیا حسن نے جنہوں نے خصوصی طور پر کل موٹر سائیکل چلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

سونیا حسین نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔

ہترین انداز میں موٹر بائیک چلاتے ہوئے سونیا پاکستان کا زندہ باد کا نعرہ بھی لگا رہی ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’ دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان،‘ بھی لکھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>