پاکستان سے مسئلہ ہے تو بھیجو پائلٹ چائے تیار ہے،منیب بٹ کا کنگنا کوجواب

پاکستان سے مسئلہ ہے تو بھیجو پائلٹ چائے تیار ہے،منیب بٹ کا کنگنا کوجواب

اداکارہ کنگنا رناوت پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف بولنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، اس بار تو پاکستان اور مسلمانوں کو بے وجہ ہی موضوع بنا لیا، ہوا کچھ یوں کہ  سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’سڑک2‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں روہت جیسوال نامی بھارتی فلمی تجزیہ نگار  مسلمانوں کے خلاف بول اٹھے، ٹریلر میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’’ان گرو کی وجہ سے میں نے کسی اپنے کو کھویا ہے‘‘ جس پر روہت نے لکھا کہ کیا یہاں  لفظ ’’گرو‘‘ کو ’’مولوی‘‘ یا ’’پادری‘‘ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

روہت کے مسلمان مخالف بیان پر پاکستان اور مسلمانوں کی دشمن کنگنا کو موقع مل گیا، ٹویٹ پر روہت جیسوال کی تعریف کی اور  بھارتی مسئلے میں بلاوجہ پاکستان اور مسلمانوں کے مقدس مقام پر تنقید کرنے لگیں ،کنگنا نے لکھا کہ گرو کو مولوی سے اور کیلاش اسکینڈل کو ’’مکہ اسکینڈل‘‘سے تبدیل کرسکتے ہیں۔

کنگنا کے ٹویٹ پر پاکستانی فنکاربھی چپ نہ بیٹھے، اداکار منیب بٹ اور مومنہ مستحسن نے کھری کھری سنادی، اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا یہ ہندو توا انتہا پسند لوگ بھارت کا بہت بڑا مسئلہ ہیں، بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مودی کے ان بھکتوں کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہئے۔ یہ ان لوگوں کے اپنی ناکامی کو چھپانے اور عوام میں مقبول رہنے کے انتہائی گھٹیا طریقے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بولو، پاکستان کو برا بولو اور واہ واہ کراؤ۔

منیب بٹ نے لکھا،  پڑھے لکھے اور سیکولر بھارتیوں ہمیں آپ سے ہمدردی ہے۔ کنگنا رناوت کو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کے لیے شرم آنی چاہئے۔ ’’اور زیادہ مسئلہ ہے تو اس بار ادرک والی چائے پلائیں گے الائچی ڈال کر، بھیجو ابھی نندن کو‘‘۔

منیب بٹ نے ٹوئٹر پر بھی کنگنا رناوت کو نہ چھوڑا لکھا کیوں بھارتی پاکستان کے لیے اس قدر جنونی ہیں اور ان کا بیوقوف میڈیا بھارتیوں کی اصل ذہنیت کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔’’زیادہ مسئلہ ہے پاکستان سے تو بھیجو پائلٹ چائے تیار ہے۔‘‘

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے  کہا کیوں یہ لوگ اپنے ہر معاملے میں پاکستان کو بیچ میں لے آتے ہیں؟ حالانکہ اس سب کاکوئی فائدہ نہیں لیکن یہ حرکتیں کنگنا کو ان کے اقربا پروری کے خلاف مشن، اپنی داخلی ریاست، مذہبی منافرت اور تعصب کو روکنے کے لیے جاری مشن کو ان سے دور کردیں گی۔ انصاف کبھی بھی مذہبی نفرت پھیلا کر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

  • Well-done give them tit for tat Pakistan actors and actress should understand that with whom u want to work that’s what they think about u make ur good relations with turkeys film industries not with india

  • jhansi ki rani main kaam kar kay kangana khud ko bhi jhansi ki rani smajhti hay jitnay marzi rafeel khareed lo chilnay walay abhi nandani hi hain bhaij kay dekho waqai dobara tea chay tayar hay iss dafa dekho kaisi hay

  • Jin murdar khassi soldiers ne haatho per kangan pehne ho wo sher k panjo wale soldiers se larna to doour ke baat hai qareeb b nahi pharak sakte, agar koi doubt hai to azma lo, Army to baad mein aaey ge pehle iss watan k her aik soldier se tumhein muqabla karna pare ga, jab ham peda hote hein to hamari parwarish he aisi hoti hai k ham Islam aur watan e aziz per apni jaan nichawar ker sakein, hum shadat ka kafan pehan k peda hote hein, na hamein duniya ke lalich, na pese ke aur na baaqiyaat ke jo hamari zindagi ka hissa ho, agar aisa jazba tum khassio mein hai to hum se takrane ka sochna warna border k uss paar bhaith k movies, darama, social media per kutto ke terha act ker k bhonk k apni cow pee drinker awaam ko khush karo, aur yehi tum log ker sakte ho.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >