فالورز کی دوڑ، خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کی موت کی جھوٹی خبر دیدی

فالورز کی دوڑ، خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کی موت کی جھوٹی خبر دیدی

نوجوان نسل ٹک ٹاک پر لائکس اور فالورز کیلئے نت نئے انداز اپنانے میں مصروف ہیں، ایسی ہی ایک ٹک ٹاک صارف نے فالورزحاصل کرنے کیلئے ایک ویڈیو میں اپنے شوہر کی موت کی جھوٹی خبر دیدی۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی بیوی نے روتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے شوہر کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور وہ اس دنیا میں نہیں رہے، ویڈیو دیکھ کر ان کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کا رش لگ گیا۔

رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں واقع عادل راجپوت کے گھر پر جب تعزیت کیلئے آنے والوں کا رش بڑھا تو واقعے کی حقیقت سامنے آئی، اس کے بعد عادل کے بہنوئی نے عادل کے زندہ ہونے کی تصدیق کی۔

سوشل میڈیا پر بھی عادل راجپوت کی موت کی خبرسوشل میڈیا پر بھی آگ کی طرح پھیلی اور ان کیلئے تعزیتی پیغامات کی وجہ سے ٹویٹر پر عادل راجپوت کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا، جس پر حقیقت سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصدیق کی کہ عادل کی موت کی خبر جھوٹی تھی۔

تاہم محض فالورز اور لائکس کی دوڑ میں ایسے مذاق صارفین کیلئےمایوس کن ہوتے ہیں، ٹک ٹاک صارفین انٹرٹینمنٹ کیلئے جانے جاتے ہیں مگر ایسے بھونڈے مذاق کرکے فالورز حاصل کرنے کی کوشش کرنا شائد ٹک ٹاک فینز کیلئے بھی ناقابل قبول ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >