ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گنیر کی پاکستان آمد

13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کی لازوال داستان پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے میں ارطغرل کے قریبی ساتھی اور جانباز کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جاوید جیتن گنیر پاکستان میں موجود ہیں۔

ترک اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جس میں استنبول سے ترکی کی پرواز کا بورڈنگ پاس دیکھا جا سکتا ہے، اس بورڈنگ پاس پر فلائٹ کا وقت بھی درج ہے جس کے مطابق وہ گزشتہ روز کی پرواز سے پاکستان پہنچے ہیں۔

جاوید جیتن گنیر نے انسٹا سٹوری میں ایک مختصرویڈیو شیئرکی اور "گڈ مارننگ” لکھتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلام آباد پاکستان میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کر چکے تھے اور اپنی انسٹا سٹوری پر بھی بتایا تھا کہ "ترکی میں ایک دوست کی وساطت سے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا لیکن بعد میں علم ہوا کہ یہ منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا اور یہ کہ مصورعباسی نے جھوٹ سے کام لیا ہے”۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظردورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔ امید ہے کہ میں قابل اعتماد لوگوں سے ملوں گا اور جلد آپ لوگوں سے ملوں گا۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے کے کسی کردار نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اس سے قبل ڈرامے میں ارطغرل کا مرکزی کردار نبھانے والے ترک اداکار اینجن التان دوزیتان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے چیریٹی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ یہ تقریب کینسر میں مبتلا 3 بچوں کی خواہش پر میک اے وش نامی این جی او نے منعقد کی تھی۔ اینجن التان سمیت ڈرامے کے دیگر کردار بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • سیاست ڈاٹ پی کے یہ بتانا بھول گیا کہ دوآن الیپ نے اسی *جعلی* ھاؤسنگ سوسائٹی کا دورہ کیا ہے جس کی *بلا تصدیق* خبر چند دن پہلے سیاست ڈاٹ پی کے نے شائع کی تھی. یہ اداکار آج *بلیو ورلڈ سٹی* ہاؤسنگ سوسائٹی گئے تھے. بطور ثبوت ویڈیو لنک حاضر ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >