موٹروے زیادتی واقعہ اداکارہ ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کیلئے مذاق بن گیا

اداکارہ ثروت گیلانی اور فیشن ڈئزائنر فریحہ الطاف کیلئے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ مذاق بن گیا۔۔ دونوں خواتین زیادتی کا شکار خاتون کے حق میں ہونیوالے مظاہرے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے اس واقعے پر تمسخرانہ انداز میں بات کرتی رہیں۔

موٹروے پر ہونیوالے زیادتی کے سانحہ کے خلاف احتجاج میں گزشتہ روز اداکارہ ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف بھی شریک تھیں۔ اداکارہ ثروت گیلانی اور فریحہ الطاف کی مظاہرے میں شرکت کیلئے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں دونوں موٹروے کیس پر تمسخرانہ انداز میں بات کر رہے ہیں اور اسے مذاق کے انداز میں لے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کتنےشرم کی بات یہ ہے کہ فریحہ الطاف اورثروت گیلانی جیسی خواتین کا باہر جانا اور احتجاج میں شریک ہونا یہ ایک تفریح ​​ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "ہم مظاہروں میں شرکت کے حامی بن رہے ہیں۔”

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شمس الدین امجد نے لکھا کہ یہ ہے ہمارے معاشرے کی لبرل ایلیٹ کلاس، فریحہ الطاف اور ثروت گیلانی جس کا معروف چہرہ ہیں۔ ان کے لیے خاتون کا جنسی ہوس و درندگی کا نشانہ بننا مذاق ہے آپ اندازہ کریں اگر یہ حرکت کسی مذہبی فرد نے کی ہوتی تو اس وقت کیسا طوفان مچا ہوتا۔

ثروت گیلانی نے موٹروے ریپ کو مذاق بنانے پر معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ میں معافی چاہتی ہیں۔ یہ ایک غیر دانستہ غلطی تھی۔ بہت سارے کارڈز بنا رہے تھے اور منتظمین کے ساتھ احتجاج کی تیاری کرنا کافی دماغ ہلا دینے والا کام ہے۔ اور پہلے ہونے والے احتجاج کے روز کئی فنکار مصروفیت کے باعث وقت نہیں نکال سکے تھے تو ہم نے وہ دن چنا جب ہم میں سے زیادہ تر فارغ تھے۔

اس ویڈیو میں دیکھی جانیوالی خاتون فیشن ڈیزائنر جو اس ریپ کیس پر تمسخرانہ انداز میں بات کررہی تھیں ۔ ایک دن پہلے کاشف عباسی کے شو میں سی سی پی او پر تنقید کررہی تھیں کہ یہ انکا مائنڈ سیٹ ہے، انکی نظر میں قصوروار یہ خاتون ہی ہے جس کا ریپ ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >