بہادر لڑکی ہراساں کرنے والے ملزمان کو چھوڑنے پر پولیس کے خلاف کھڑی ہوگی

بہادر لڑکی ہراساں کرنے والے ملزمان کو چھوڑنے پر پولیس کے خلاف کھڑی ہوگی

ملک میں عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسگی کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہورہی، عوام کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس جرم کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والے واقعے پر سی سی پی او لاہور کا بیان ہو یا زیادتی کے کیسز میں متاثرہ عورتوں سے پولیس والوں کا سلوک، سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس اس سنگین جرم کو معمول کا حصہ سمجھتی ہے۔

پولیس کی جانب سے اسی رویے کی عکاسی کا ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا مگر اس بار خور پر ہونے والے ظلم کے خلاف یہ لڑکی ڈٹ کر کھڑی ہوگئی اور پولیس والوں کو مجبور کیا کہ وہ اس کی شکایت پر کارروائی کریں۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک بی میں ایک لڑکی کو چند افراد نے روکا اور اپنے ساتھ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر لے جانے کی کوشش کی، لڑکی کی طرف سے مزاحمت پر ان تینوں افراد نے اس کے ساتھ زبردستی کی اور اسی دوران لڑکی کے چہرے اور گردن پر ان ملزمان کے ناخنوں سے خراشیں بھی آئیں۔

لڑکی وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی اور اس نے گھر پہنچتے ہی یہ سارا واقعہ اپنی فیملی کے گوش گزار کیا جنہوں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، پولیس اسٹیشن میں متاثرہ لڑکی کے بھائی نے انصاف کیلئے لڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں لڑکی کا بھائی کہتا سنائی دیتا ہے کہ 15 پولیس نے ان کی کال پر موقع پر پہنچ کر ان تینوں افراد کو گاڑی میں بٹھایا اور تھوڑی دور لے جاکر چھوڑ دیا۔

ویڈیو میں متاثرہ لڑکی، اس کا بھائی اور دیگر افراد انصاف کے حصول کیلئے احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ پولیس نے ان افراد کو گرفتار نہیں کیا جس کے بعد وہ سب متعلقہ تھانے پہنچے ہیں۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے علاقے میں ایک آپریشن کیا گیا جس کے دوران حماد خان، فواد خان کو ان کے والد کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی کو متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے گا، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں ابھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس کے چہرے اور گردن پر خراشیں پائی گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >