بھارتی وزیردفاع کے سرپر چاند ستارہ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

دل ہندوستانی سر پاکستانی، بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس کےدوران دلچسپ صورتحال۔ "بھارتی وزیر کے سر پر چاند تارہ بن گیا۔۔ لگتا ہے کہ پاکستان راج ناتھ سنگھ کی کھوپڑی پر سوار ہے”- سوشل میڈیا صارفین

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریر کےدوران ان کے سر پر پڑنےوالی روشنی سے چاند ستارہ بن گیا،

بھارتی میڈیا جو کہ وزیر دفاع کی تقریر براہ راست دکھا رہا تھا ان کے سر پر بنے ہوئے چاند ستارے کو بار بار کلوز کرکے دکھاتا رہا۔

بھارتی وزیردفاع کے سر پر چاند ستارے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کھوپڑی پر سوار ہے، اسکا ثبوت مل گیا۔۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کیا بھارت اسے آئی ایس آئی کی سازش قرار دیگا؟ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دل ہندوستانی سرپاکستانی

ہما نے لکھا کہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کو بچانے کا بیڑہ اٹھایا لیکن انکی اپنی ہی لائٹس نے انکے سر پر بنایا ۔۔۔پاکستان ہر دم سر پر سوار

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہن اے وی ساڈے تے پادیو

کلیم انصاری نے لکھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے پارلیمنٹ اجلاس کی وائرل تصاویر۔ جس میں چاند اور ستارہ اپنے چمکتے سر پر روشنی کی وجہ سے پاکستانی پرچم پر نمودار ہوئے

عمر اشفاق بٹ نے لکھا کہ کتنا ڈرتا ہے بھارت پاکستان سے، یہ ایک تصویر چیخ چیخ کر بتا رہی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں خوف وہراس اور سراسیمگی پھیل گئی جب دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کے پرچم کا چاند ستارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ننگے سر پر چمکنے لگا

احمرعالم نے لکھا کہ پاکستان کے جھنڈے کا چاند ستارہ تینک یو راجناتھ سنگھ آپ جو دشمنوں میں بیٹھ کر اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر پاکستان کا کام آسان کررہے ہو اس پر سیلیوٹ ہے آپ کو۔

محمد علی نے لکھا کہ راج ناتھ سنگھ کے سر پر سینگ کی بجائے ۔۔ پاکستانی جھنڈے کے چاند تارے کے عکس نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ۔۔ پارلیمنٹ میں غلط جگہ بلب لگانے والے کی چھٹی ۔۔

فہد فیض نے لکھا کہ بھارتی وزیر دفاع کے سر پر چاند تارا آئی ایس آئی کی خفیہ سازش


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >