زندہ دل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ٹویٹر پر نام کا ٹاپ ٹرینڈ

زندہ دل لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ٹویٹر پر نام کا ٹاپ ٹرینڈ

ٹویٹر پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ خاص نہیں ہے بلکہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوشیاں حاصل کرنے والی ایک زندہ دل لڑکی ہے جس کی باتیں سن کر سوشل میڈیا صارفین مسکرائے بغیر نہیں رہ سکے۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے نمرہ علی نامی اس لڑکی نے جس معصومیت سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں ہمیشہ سے چاہتی تھی کہ میں بھی ٹی وی سکرین پر آؤں اور آج میری خواہش پوری ہوگئی ہے۔

نمرہ نے کیمرے کے سامنے آنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اپنی دلچسپ گفتگو سے اس ویڈیو کو دیکھنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی، انہوں نے اس انٹرویو کے دوران ایک لطیفہ بھی سنایا جو شائد سب نے پہلے سے سن رکھا ہوگا مگر ان کے منہ سے یہ لطیفہ بھی نیا لگا۔

اس ویڈیو پر شہزاد رائے، ماروی سرمد ، اسد ہاشمی سمیت بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >