مریم نواز کی کے ایف سی میں کھانا آرڈر کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

مریم نواز کی کے ایف سی میں کھانا آرڈر کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سوشل میڈیا پر پہلی بار لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کر کے کھانا آرڈر کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

مریم نواز کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں انہیں واضح طور پر کاونٹر پر کھڑے ہو کر  کھانا آرڈر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر میں موقع پر موجود لوگ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تصاویر کی طرح ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سوشل میڈیا پر کے ایف سی میں کھڑے ہو کر کھانا آرڈر کرنے کی وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مسٹر خان نامی صارف کا مریم نواز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "‏‎‎دوران سفر اپنے سٹاف کے لیے خود کھانا آرڈر کرنے والی، محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ‎جوتیوں پر ‎یوتھیوں کی نظریں جم گئیں، قیمت کا اعلان جلد کیا جائے گا”


ایک اور سفینہ خان نامی سوشل میڈیا صارف کا اپنے ٹویٹ میں تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ "‏لیڈر ایسے ہوتے ہیں، لوگ تو انھیں دیکھ کر سرپرائز ہو گئے ہونگے؟”

جہاں ایک طرف مریم نواز کے کے ایف سی میں کھانا آرڈر کرنے کی وائرل تصاویر پر ان کے اس اقدام پر ان کو سراہا جا رہا ہے تو دوسری طرف کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے شعبدہ بازی یا ڈرامے بازی کہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا بھی مریم نواز کی کے ایف سی میں کھانا آرڈر کرنے کی وائرل تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ” فرق آپکے سامنے ہے: حکومت میں ہوں تو عوام کے مال پر کھلاے دسترخوان حکومت سے باہر ہوں تو : بھائی صرف ایک دے دیں”

صدیق جان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ” ڈیل صرف کے ایف سی کی ملے گی”۔

سید اویس علی نامی سوشل میڈیا صارف کا مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ "‏‎‎میں غریب ہوں، میرے والد باہر پھنس گے ہی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں، اللہ کے نام پر ایک برگر دے دو”

اسی طرح شمس دوحا نامی سوشل میڈیا صارف کا اپنے ٹویٹ میں ماضی کی ہیلی کاپٹر میں کھانا اتارنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ” ‏‎‎جی بالکل لوگ حیران بھی تھے اور پریشان بھی کہ جن لوگوں کے کھانے ہیلی کاپٹروں میں لائے جاتے تھے وہ اب لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ شکریہ عمران خان”

  • وزیراعظم عمران خان نے عوام کی طاقت سے ان خاندانوں کو اپنی اوقات میں لے آیا یہ کریڈٹ یقیناً عمران خان اور پاکستانی عوام کو جاتا ھے جنہوں نے کرپٹ سیاست دانوں کو ان کی اصلیت دکھا دی بد قسمتی سے پاکستان کے پاس دیانتدار خوددار لیڈرشپ کی کمی تھی جس کی وجہ سے مافیاز سیاست میں برا جمان تھے اب عمران خان نے اس قوم کو اتنا شعور دے دیا ھے کہ مستقبل میں پاکستان کی نوجوان نسل کیسی کرپٹ خاندان کو سیاست میں برداشت نہیں کرے گا

  • ye drama baaz PMLn waley….pata nahi kis ki tsaweer hay es ku Maryam banaa ker peash ker rehey hein…….this is lie……kisi aur ye side pose kion detii….Maryam tu apnaa sub kuch khoul ker dekhaney ki aadee hey……uss ne tu kai tassaweer bunwana thee…..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >