#آل_کرپٹ_پارٹیز_کانفرنس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

#آل_کرپٹ_پارٹیز_کانفرنس سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔

آج اپوزیشن جماعتوں بشمول پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہونے جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں آصف زرداری اور نوازشریف بھی شرکت کریں گے جو ماضی میں ایک دوسرے پرکرپشن اور لوٹ مار کے الزامات لگاتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس نہیں آل کرپٹ پارٹیز کانفرنس ہے جس کا مقصد اپنی کرپشن بچانا اور حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنے خلاف کاروائیاں روکنا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماضی میں ایک دوسرے کو چور ڈاکوکہتے رہے، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے، آج وہی جماعتیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھی ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرکے، دلچسپ میمز شئیر کرکے ان جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارف ابراہیم نے لکھا کہ ‘کثیر الجماعتی کانفرنس کا مقصد صرف این آر او ہے اپوزیشن جماعتیں مل کراین ار او مانگ رہی ہیں’۔

شفیع جان نے لکھا کہ آج احتسابی عمل اور عمران خان کی حکومت کیخلاف یک جان یک زبان ہونے والی اپوزیشن تب کہاں تھی جب ملک کو کرپشن اور ناقص پالیسیوں سے بدحال کیا گیا۔ اس بار بھی نظریہ ضرورت اور کرپشن بچائو تحریک کا انجام برا ہے۔

زارا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران بمقابلہ سارا ٹبر چور ہے کا میچ شروع ہو چکا ہے ۔ چور خاندان اپنی ناجائز دولت چھپانے کے لیے لڑے گا اور عمران خان پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ وہ ہماری آنیوالی نسلوں کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

علی رحمان نے آل پارٹیز کانفرنس کو ابو بچاؤ کانفرنس قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں اپنی چوری بچانے کے لئے یہ آل پارٹی کانفرنس نہیں بلکہ ابو بچاؤ کانفرنس

موسیٰ چترالی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز کی تقریر کیلئے پٹواری بڑے انتظار میں ھے کہ کب چند پٹھے پرانے کاغذ کے ٹکڑوں کے ساتھ ھمارا عظیم لیڈر نمودار ھوگا

امل نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ شور مچائیں گے۔ اور #آل_کرپٹ_پارٹیز_کانفرنس نے وزیراعظم عمران خان کی یہ بات سچ ثابت کر دی ہے.

فہد فیض کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا ہے۔

اسکے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور نوازشریف کو مستقبل کا الطاف حسین قرار دیتے ہوئے دلچسپ میمز شئیر کیں۔

  • t is not all Parties conference, it is just opposition criminal parties group…Completely irrelevant for the people of Pakistan..Just trying hard for their survival with the help of traitor and corrupt media gp owners…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >