اے پی سی میں نواز زرداری تقاریر، سلیم صافی کے ٹویٹ پر کامران خان کا دلچسپ تبصرہ

اے پی سی میں نواز زرداری تقاریر، سلیم صافی کے ٹویٹ پر کامران خان کا دلچسپ تبصرہ

اے پی سی میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر پر سینیئر صحافی سلیم صافی نے ٹوئٹ کیا کہ زرداری اور نوازشریف کی انقلابی تقریروں کے بعد اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی توڑے، باقی اسمبلیوں سے مستعفی ہوجائیں جبکہ میاں نواز شریف پہلی میسر فلائٹ سے پاکستان واپسی کا اعلان کریں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف ایسا نہیں کرسکتے تو ان کی تقریروں کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا جائے گا۔

دوسری جانب کامران خان نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ سلیم صافی جہان دیدہ صحافی ہیں، یہاں وہ اے پی سی جذباتی تقاریر میں حقیقت ڈرامہ بازی جانچنے کا پیمانہ تجویز کررہے ہیں۔

کامران خان نے کہا کہ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائے، نواز لیگ اور پی پی پی پنجاب سندھ اسمبلی قومی اسمبلی سے استعفے دیں اور نواز شریف پہلی فلائٹ سے اسلام آباد  آ کر حکومت کو گرا سکتے ہیں تو گرادیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >