کیا نوازشریف کے ٹوئٹر فالورز بڑھانے کیلئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا؟

نوازشریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق اہم انکشافات۔۔۔ کیا نوازشریف کے فالورز بڑھانے کیلئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے

کچھ روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا ہے۔ جس پر 2 دن میں فالورز کی تعداد سوالاکھ کے قریب پہنچ گئی۔۔ یہ تعداد سوالاکھ تک کیسے پہنچی؟ ایک سوشل میڈیا صارف حماد میڈی نے نوازشریف کے ٹوئٹر فالورز سے متعلق دلچسپ انکشافات شئیر کئے

حماد میڈی نے نوازشریف کے ٹوئٹر فالورز کے نام اور انکے ٹوئٹر جوائن کرنے کی تاریخ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں 19 ہزار 221 فالورز ایسے ہیں جن کے اکاؤنٹ 19 ستمبر 2020 میں بنائے گئے۔ 11387 فالورز ایسے ہیں جن کے اکاؤنٹ 20 ستمبر 2020 میں بنے جبکہ 56331 اکاؤنٹس یکم ستمبر سے 18 ستمبر کو بنائے گئے۔

حماد میڈی نے مزید سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ نوازشریف کے 13 ہزار 110 فالورز ایسے ہیں جنہیں کسی نے فالو نہیں کیا، 7898 فالورز ایسے ہیں جن کا ایک فالور ہے جبکہ 31554 فالورز کو 2 سے 10 افراد نے فالو کیا۔

حماد میڈی نے مزید لکھا کہ نوازشریف کے ٹوئٹر فالورز میں سے 15 ہزار 11 فالورز ایسے ہیں جنہوں نے کوئی ٹویٹ نہیں کیا، 19 ہزار 987 فالورز نے صرف ایک ٹویٹ کیا ہے جبکہ 35743 فالورز نے 5 سے کم ٹویٹس کئے ہیں۔

حماد میڈی کے مطابق 27 اکاؤنٹ جنہوں نے نوازشریف کو فالو کیا ہے انکے ایک ملین سے زائد فالورز ہیں جن میں مریم نواز، شہبازشریف، اقرارالحسن، حامد میر، نجم سیٹھی وغیرہ شامل ہیں جبکہ 139 اکاؤنٹ جنہوں نے نوازشریف کو فالو کیا، بلیو ٹک کے حامل ہیں۔

حماد میڈی نے آخر میں دعویٰ کیا کہ میرے مطابق نوازشریف کو فالو کرنیوالے 64 فیصد اکاؤنٹس جعلی ہیں یا بوٹ ہیں ۔

یادرہے کہ جب نوازشریف کا اکاؤنٹ منظرعام پر آیا تو اس اکاؤنٹ کی لوکیشن پاکستان بتائی گئی تھی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کاا ظہار کیا کہ نوازشریف لندن میں ہیں لیکن اکاؤنٹ کی لوکیشن پاکستان ہے۔ کیا نوازشریف کا اکاؤنٹ جاتی امراء سے چلایا جارہا ہے؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق نوازشریف میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل کرسکیں ۔ یہ اکاؤنٹ مریم نواز نے ہی بنایا ہے اور مریم نواز ہی اسے چلائے گی اور نوازشریف کو علم بھی نہیں ہوگا کہ انکے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہورہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >