مرغے کے مرنے پر حکومت سے ناراض بچے کی ایک اور ویڈیو آ گئی

مرغا مرنے کا شکوہ کرنے والا بچہ اقرارالحسن کی جانب سے تین مرغوں کا تحفہ ملنے پر خوش

گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سندھ کے ایک بچے کی ویڈیو خوب وائرل ہے، جس میں بچہ بارش کے باعث کھڑے گندے پانی میں اپنے مرغے کو اٹھائے بلاول بھٹو سے شکوے کر رہا تھا اور مطالبہ بھی کر رہا تھا کہ یہاں سے گندے پانی کو جلد سے جلد نکالا جائے کیوں کہ اس کی وجہ سے اس کا مرغا مر گیا تھا۔

معصوم بچے کی جانب سے اپنی ویڈیو میں بلاول بھٹو سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ ہمیں پینے کے لئے صاف پانی فراہم کیا جائے اگر ہم نے صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا تو جس طرح سے میرا مرغا گندا پانی پینے سے مر گیا ہے اسی طرح سے ہم بھی اس گندے پانی کی وجہ سے مر جائیں گے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے اینکر اور میزبان اقرارالحسن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود بچے تک پہنچے اور اس کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے اسے تحفے پیش کیے، جس میں انہوں نے اس کے مر جانے والے مرغے سے مشابہت رکھنے والے تین مرغے تحفے میں پیش کیے جن کو دیکھ کر بچا بہت خوش دکھائی دیا۔

اینکر اقرار الحسن نے بچے کو تحائف دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی، جس میں بچا اقرارالحسن کا تحائف بھیجنے پر شکریہ ادا کر رہا ہے اور اقرارالحسن کو شکرانے کے طور پر اجرک بھی تحفے میں پیش کر رہا ہے۔

دوسری طرف ، پاک فوج کے اہلکار بھی اس بچے کے پاس پہنچے اور سامان اور راشن  سے اس کی مدد کی۔ مزید یہ کہ ، انہوں نے مستقبل میں بھی بچے کی مدد کرنے کا عہد کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >