سندھ حکومت سے شکوہ کرنے والا ننھا احمد مری 12 مرغوں کا مالک بن گیا

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں واقع کھپرو کا رہائشی ننھا احمد مری جس نے گندا پانی پینے سے اپنے مرغے کے مرنے پر سندھ حکومت اور چیئرمین بلاول بھٹو سے شکوہ کیا تھا، اسے اپنا ایک مرغا مرنے کے عوض میں اب تک 12 مرغے مل گئے ہیں اور وہ خوشی سے نہال ہے۔

مرغ کی ہلاکت پر بلاول بھٹو سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے ایک وفد نے اس کے گاؤں مہک واٹر میں ملاقات کی جس میں جے یو آئی کے رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا۔

اس کے علاوہ این جی اوز کی جانب سے بھی اب تک مجموعی طور پر کمسن احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ، راشن اور تحفے تحائف دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اگر احمد مری کے گاؤں کی بات کی جائے تو وہاں سے پانی تو نہیں نکل سکا مگر اپنے نقصان کے ازالے کے بعد احمد اب خوش ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >