بھارتی اداکارہ کے ٹویٹ پر شنیرا اکرم کا جوابی طنز

ڈراما کوئین اور سکینڈل کوئین بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے رویے اور باتوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، گزشتہ دنوں بھی وہ اپنے گھر پر توڑ پھوڑ اور خود کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے شہ سرخیوں میں تھیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے ممبئی کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیئے جانے کے بعد انہیں بھارتیوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں، جس کے بعد مرکزی حکومت نے انہیں اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

ان سب معاملات کے ساتھ ساتھ کنگنا رناوت ٹوئٹر پر متنازع بیانات دینے سے باز نہیں آتیں اور کسی نہ کسی اداکارہ سے الجھتی یا پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتی نظر آتی ہیں۔

اب اداکارہ نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا خیال ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ وہ لڑاکی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ خود کبھی لڑائی شروع نہیں کرتیں اور کوئی یہ ثابت کردے کہ وہ لڑائی شروع کرتی ہیں تو وہ سوشل میڈیا بھی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

بھارتی ادکارہ نے لکھا کہ میں شاید بہت ‘لڑاکو’ مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا کبھی لڑائی شروع نہ کرنے کا ریکارڈ ہے، اگر کسی نے ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ میں تو کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔

سابق سٹار بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا جو کہ ٹوئٹر پر اپنے بے باک انداز اور پاکستان سے محبت کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے اداکارہ کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں”۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >