محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقاتیں، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور میمز

محمد زبیر کی مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق آرمی چیف سے دو ملاقاتوں کے انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

کچھ روز سے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نوازشریف کے ایک نمائندے نے نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق معاملات طے کرنے کیلئے آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جس کی گزشتہ روز مریم نواز نے یہ کہہ کر تردید کی کہ نوازشریف کا کوئی نمائندہ آرمی چیف سے نہیں ملا۔

لیکن کل شام کو ہی پاک فوج کے ترجمان کا بیان سامنے آیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں کی ہیں اور یہ ملاقاتیں مریم نواز اور نوازشریف سے متعلق تھیں۔

جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ن لیگی سپورٹرز پر مذاق اور طنز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مریم نواز ایک طرف تو ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرتی ہیں اور دوسری طرف این آراو کیلئے اپنے نمائندے فوج کے پاس بھجواتی ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے طنز کیا کہ شاید مریم نواز نے محمد زبیر کو ٹینک لینے کیلئے بھیجا ہوگا تاکہ پٹواری اسکے سامنے لیٹ سکیں۔

کچھ کا کہنا تھا کہ مریم نواز جب بھی فارم میں نظر آتی ہیں، اپنی ہی پارٹی کا مکوٹھپ دیتی ہیں،کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عمران خان نے بالکل ٹھیک کیا کہ نوازشریف کی تقریر لائیو چلنے دی، ن لیگ کی اصلیت سامنے آگئی کہ وہ کتنے بڑے چپمئین ہیں جمہوریت کے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ! اچھا میاں صاحب پھر کس سے ہے؟ ان ہی سے ہم جن سے چھپ چھپ کے ملا کرتے ہیں! پھر مقابلہ کیوں؟ عوام کو بھی تو الو بنانا ہے آپ جب سے پٹھے ساتھ لے کر گئے ہیں عوم الو نہیں بنتے

ایک صارف علی رضا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی تقریر کو نشر ہونے دیا۔ نواز شریف نے فوج کو نشانہ بنایا، فوجی سربراہ کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی خبر سامنے آئی۔ شیخ رشید نے پی ایم ایل این کے رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقات کا انکشاف کیا۔ مریم صفدر نے تردید کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سچ بتا دیا۔عمران حان نے ماسٹر سٹروک کھیل دیا‘۔

ایک اور سوشل میڈٰا صارفین نے لکھا کہ مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ مریم نواز اپنے آپکو ہی ایکسپوز کررہی ہے، پہلے کہا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں اور کیلبری فونٹ آنے سے پہلے ہی کیلبری فونٹ استعمال کرلیا اور اب ن لیگ کا کوئی نمائندہ آرمی چیف سے نہیں ملا جسے ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹی وی پر آکر جھٹلادیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے محمد زبیر کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ محمد زبیر کی مریم نواز کیلئے این آراو لینے کیلئے جی ایچ کیو گیٹ کے سامنے کھڑے یہ صورتحال ہے

صائمہ نور نے محمد زبیر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میں GHQ نواز شریف اور مریم کی بات کرنے نہیں بلکہ شجر کاری مہم میں درخت لگانے گیا تھا ۔ محمد زبیر رہنما ن لیگ لندن

ایک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ انصافین نے لکھا کہ مریم نے محمد زبیر کے ذریعے آرمی کو کہلوایا کہ ہماری لڑائی آرمی سے نہیں ہے۔۔ اور اُس دن نواز شریف کہہ رہا تھا کہ ہماری لڑائی عمران سے نہیں آرمی سے ہے۔۔باپ کے زریعے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگوا رہی ہیں اور پس پردہ خود بُوٹ کو عزت دے رہی ہیں۔

احمد نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ محمد زبیر کو بھیج کر اندرونِ خانہ کوشش کی،بات نہیں بنی۔ پھر پتا چلا کہ شہباز شریف بھی ملاقاتیں کر رہا ہے تو زرداری کی APC میں چلے گئے،زرداری چالاک نکلا کہ نوازشریف کو بولنے کا موقع دیا اور نواز شریف نے مریم کے کہنے پہ تہیہ کیا ہواتھا کہ میں نا سہی تو کوئی بھی نہیں۔

واجد جدون نے طنز کیا کہ مریم نواز کے مطابق نوازشریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اور محمد زبیر جی ایچ کیو امیون سسٹم لینے گئے تھے۔

احمد اورکزئی نے کہا کہ جب بھی ن لیگ پر برا وقت آتا ہے تو یہ لوگ ٹینکوں کے بجائے بوٹ کے نیچے لیٹ جاتے ہیں

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پٹواری تو ٹینکوں کے نیچے لیٹنے کو تیار تھے لیکن ایک نہتی لڑکی نے کہا پہلے ایک کوشش جرنیلوں کے نیچے لیٹ کر کی جائے۔

اجمل گجر نے لکھا کہ وہ گھر بیٹھے انقلاب کا انتظار کر رہے تھے کہ لیگی کارکن آئیں گے ٹینکوں کے آگے لیٹیں گے اور عمران خان کو لندن جانا پڑے گا پھر وقت نے کروٹ لی اور لیگیوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی بجائے جنرلوں کے آگے لیٹنے کا فیصلہ کر لی

سعد سعید نے حامد میر کی ایک فوٹو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ٹینک ڈیپلائی کرنے کا کہا تھا تا کہ پٹواری انکے آگے لیٹ سکیں۔

  • عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ اگر یہ سیاستدان اتنے ہی مخلص اور قوم کا درد رکھتے ہیں تو صرف بھڑکیں نہ مارتے بلکہ کب سے میدان عمل میں کود گئے ہوتے، چھپ چھپ کر جی ایچ کیو کہ دورے نہ کرتے ، عوام سے نہ چھپاتے، لیکن یہ تو اپنی آل بچاؤ، مال بچاؤ، کھال بچاؤ، مشن پر ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >