اپنی آدھی آمدن فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گی، ایان علی کا اعلان

اپنی آدھی آمدن فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گی، ایان علی کا اعلان

پاکستانی ماڈل ایان علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا آدھا حصہ اپنے فلاحی ادارے کو عطیہ کریں گی۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک تازہ ترین تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے اس کے ساتھ ایک طویل پیغام لکھا انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے زندگی میں جو بھی ہوتا ہے وہ آپ کو بہتری کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے مداحوں سے  زندگی سے متعلق تمام معلومات شیئر کرتی رہی ہوں مگر اب یہ سب ایک وسیع تناظر میں ہورہا ہے، میری فلاحی تنظیم ” بی مائی فرینڈ فاؤنڈیشن” جو کہ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے، پاکستان یا دنیا بھر میں کہیں بھی عورتوں یا بچوں کی تعلیم، صحت، خوراک، سمیت قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

View this post on Instagram

Friends I believe everythin that happens in ur life leads u towards betterment.It is an honor for me to share with u guys somethin that I was doin always but now on a much larger scale … My charitable organisation “Be My Friend Foundation” that I registered in United Kingdom which is goin to help out Children & Women in any form that I can either it’s Education,Medical Help basic necessities like Food,Shelter or Legal Help in my beloved home Pakistan or anywhere in the World.I always thought that how can we make the World a better place with all the negativity that’s around us couldn’t thought of a better idea then this 🙂 I decided that from now on whatever profit I will be recieving annually from the royalties of my Debut Album “Nothing Like Everything” & any other projects that I will do I m goin to donate 50 percent profit to my “Be My Friend Foundation” Social links: Instagram: @bemyfriend.foundation Facebook: https://www.facebook.com/BeMyFriendFoundation Twitter: https://twitter.com/bemyfriendfdn Official Website: http://bemyfriendfoundation.com

A post shared by Ayyan (@ayyanworld) on

ایان علی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے یہ سوچتی تھی کہ ہم منفی عوامل سے گھری ہوئی اس دنیا کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں، مجھے اس سے بہتر کوئی آئیڈیا نہیں ملا کہ اب سے میں اپنے کام سے جتنا بھی منافع کماؤں گی اس کا آدھا حصہ میں اس فلاحی ادارے کو عطیہ کروں گی۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایان علی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد 2 سال تک ان کے خلاف مقدمات چلتے رہے تاہم 2017 میں ضمانت ملنے پر وہ دبئی چلی گئیں اور تب سے وہ پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >