وزیراعظم عمران خان نے عربی اور ترکش زبان میں ٹویٹر اکاؤنٹس بنالیے

عمران خان نے عربی زبان میں خصوصی ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو عربی اور ترکی میں پھیلانے کیلئے الگ سے عربی اور ترک زبان میں ٹویٹر اکاؤنٹس بنالیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عربی زبان کا اکاؤنٹ مئی 2020 میں بنایا گیا، اس کا یوزر نیم”  [email protected] "ہے اور اس اکاؤنٹ سے عربی زبان میں پہلی ٹویٹ رواں ماہ 20 تاریخ کو کی گئی۔

اس ٹویٹ میں انہوں نے اپنے ایک سابق انٹرویو کا کلپ شیئر کیا، ان کی ہر پوسٹ پر عربی زبان میں کیپشن دی گئی ہے۔

اس ٹویٹر اکاؤنٹ کے بائیو گرافی میں لکھا گیا ہے کہ”وزیراعظم عمران خان کے بارے میں خبر اور معلومات”۔

4 دنوں میں اس اکاؤنٹ سے 11 ٹویٹس کی گئیں، آخری ٹویٹ آج  گئی، ٹویٹس میں استعمال ہونے والی عربی زبان کسی ماہر کی لکھی ہوئی لگتی ہے۔

 

جب کہ ترک زبان میں عمران خان کا اکاؤنٹ” [email protected] ” نومبر 2018 کو بنایا گیا اس کے بائیو اکاؤنٹ میں بھی وہی لائن ترک زبان میں لکھی گئی ہے۔

اس اکاؤنٹ سے عمران خان کی ترکی اور طیب اردوگان کے بارے میں کی گئی تقاریر کو ترک کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے، اور چند پوسٹس طیب اردوگان کی بھی ہیں۔

واضح ہو کہ یہ دونوں اکاؤنٹس اس وقت فعال کیے گئے ہیں جب 2 روز بعد وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ سے تقریر نشر کی جانی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے وزیراعظم کی تمام تر سرگرمیاں ترک اور عربی زبان میں جاری کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ان کے خطاب کو بھی ان اکاؤنٹس پر دونوں زبانوں میں جاری کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >