عائشہ رجب بلوچ کا طلال چوہدری والے واقعے پر ردعمل آگیا

سارا دن میڈیا اور سوشل میڈیا نے میری ذات کی تذلیل کی۔ دو دن خاموش رہنے کے بعد عائشہ رجب نےطلال چوہدری والے واقعے پر زبان کھول دی۔

کچھ روز قبل ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی ایک خاتون ایم این اے کے بھائیوں کے ہاتھوں پٹائی کی خبر میڈیا پر چلی تو سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا، سوشل میڈیا صارفین یہ سوال کرنے لگے کہ کونسی خاتون ن لیگی ایم این اے ہے جس کے بھائیوں نے طلال چوہدری کو اتنے برے طریقے سے پیٹ ڈالا۔

بعد ازاں دوسرے دن میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہوگئیں کہ طلال چوہدری کی پٹائی ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے کی، میڈیا کے مطابق طلال چوہدری پر عائشہ رجب کو ہراساں کرنے کا الزام ہے اور وہ رات 3 بجے عائشہ رجب کے گھر پہنچے تو انکے بھائیوں نے طلال چوہدری کی پٹائی کردی اور طلال چوہدری برے طریقے سے زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ردعمل دیتے ہوئے عائشہ رجب بلوچ نے کہا کہ آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئی ۔میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں

عائشہ رجب نے اپیل کی کہ میری درخواست ہے سنی سنائی باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے عائشہ رجب کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ عورتوں کی جتنی عزت کرتا ہے اور کل سارا دن جو کچھ ہوا, وہ کسی سانحے س کم نہیں. بطور ایک مرد میں شرمندہ ہوں.

واضح رہے کہ طلال چوہدری اور عائشہ رجب بلوچ کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ عائشہ رجب بلوچ مرحوم ن لیگی ایم این اے رجب بلوچ کی اہلیہ ہیں اور انکی کینسر کے باعث وفات ہوگئی جس کے بعد اس سیٹ پر رجب بلوچ کے بھائی اور عائشہ رجب کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ ن لیگ نے تنازعہ ختم کرانے کیلئے رجب بلوچ کے بھائی کو حلقہ کا ٹکٹ دیدیا جبکہ عائشہ رجب بلوچ کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایڈجسٹ کرلیا۔

  • Iska bhai kion iske marhoom husband ke i khali seat lena chahta tha? Noon league seat aur ticket ehliyat ki bunyad pe nahi balke virasat ki bunyad pe deti he? wow….isi liye noon league aik khoto ki jamat ban ke reh gai he.
    Leki iska bhai kis hesyat se uske husband ki seat chahta tya,,,,uska taluqaat bhi biwi jaise the marhoom se? LOL

  • Talal ch Noni leag kaa Sub say ziada badboodar shaks hay. Talal ch Kee joh zellat huiee hay Yeh yaqeenan ess Kay bury amall Kaa nateeja hay. Talal ch eak besahram begehrat nasal kaa patwary numa janwar hay.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >