طلال چوہدری کے نام فیصل واوڈا کا صحتیابی کا انوکھا پیغام

طلال چوہدری کے نام فیصل واوڈا کا  صحتیابی کا انوکھا پیغام

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو صحتیابی کا پیغام دیا وہ بھی بھرپور مذاق اڑاتے ہوئے، فیصل واوڈا نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص کافی بری حالت میں گانا گاتا ہوا خود پر ہونے والے تشدد کی کہانی بتا رہاہے۔

لیگی رہنما طلال چوہدری پر فیصل آباد میں مبینہ تشددکے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، خاتون ایم این اے عائشہ رجب کی اسلام آباد موجودگی کے باعث انکا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔ رکن اسمبلی عائشہ رجب کہتی ہیں سنی سنائی باتوں پر سوال نہ اٹھائے جائیں، میرا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے پولیس جب ہسپتال پہنچی تو طلال چوہدری ہسپتال کے پچھلے دروازے سے فرار ہو گئے۔ لہذا انکوائری کمیٹی طلال چوہدری کا بیان بھی قلمبند نہ کرسکی۔

طلال چوہدری نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے کا تعلق خاتون رکن اسمبلی سے نہیں ہے میں اس کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا لہذا میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >