اینکرز کو لڑوانے کی پالیسی قرار دینے پر ڈاکٹرشہبازگل حامد میر پر چوٹ کرگئے

ڈاکٹر شہباز گل کے تبصرے کو حامد میر نے اینکرز کوڈائریکٹر نیوز کے خلاف بھڑکانے اور لڑوانے کی پالیسی قراردیدیا۔۔ شہبازگل جواب میں حامد میر پر ہی طنز کرگئے۔

کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اینکرز کو مدعو نہیں کیا گیا تھا صرف چینلز کے ڈائریکٹر نیوز موجود تھے ۔ اس نشست میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی اے پی سی ، احتجاج اور دیگر امور پر کھل کر اظہار کیا۔

ڈاکٹر شہباز شریف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کل وزیراعظم عمران خان سے TV چینلز کے ڈائریکٹر نیوز نے ملاقات کی۔میرے نزدیک پچھلے دو سال میں یہ سب سے بہترین صحافتی نشست تھی۔مشکل سوال یا ٹیڑھا سوال یا لوڈڈ ہر طرح کا سوال پوچھا گیا لیکن اعتماد اور شائستگی برقرار رکھی گئی ۔میرے خیال میں ہمارے اینکر دوستوں کو ان سے یہ سیکھنا چاہئیے

اگرچہ ڈاکٹرشہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کسی اینکر کا نام نہیں لیا لیکن حامد میر نے اس پر شہبازگل کو جواب دینا ضروری سمجھا اور کہا کہ شہباز گل کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اینکرز کو اینکرز سے لڑانے کی پالیسی تو دیکھی تھی اینکرز کو ڈائریکٹر نیوز کے خلاف بھڑکانے کی پالیسی کا جواب نہیں ۔

حامد میر نے شہباز گل سے کہا کہ پتہ نہیں آپ وزیراعظم کی ترجمانی کر رہے ہیں یا اپنے کسی دوست ڈائریکٹر نیوز کی لیکن جو بھی کر رہے ہیں کمال کر رہے ہیں

جس پر شہباز گل حامد میر پر چوٹ کرگئے اور حامد میر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سینئر ہیں۔ بھائی بھی ہیں۔ سب آپ سے ہی سے سیکھا ہے۔ اللہ آپکو لمبی زندگی اور صحت عطا کرے

شہبازگل کے حامد میر کو جواب پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ری ایکشن دیکھنے کو آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شہباز گل حامد میر پر ہی طنز کرگئے۔ تیلی لگانا حامد میر کی ہی عادت ہے، اپنے پروگراموں میں اکثر شرکاء کو ہی لڑوادیتے ہیں ۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ حامد میر نے ہمیشہ پھپھے کٹنی والا کردار ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل نے کہا کہ آپ حامد میر والی منافقت، دوغلا پن مت سیکھیں

یادرہے کہ حامد میر وزیراعظم عمران خان سے بعض ملاقاتوں میں پیش ہوچکے ہیں اور وہ وزیراعظم عمران خان کے بعض بیانات کو اپنی مرضی سے ٹوئیسٹ کرکے پیش کرتے رہے۔ حامد میر کو وزیراعظم عمران خان نے انفالو کیا تو حامد میر نے اسکا سخت ردعمل دیا ۔ کچھ روز قبل حامد میر نے دعویٰ کیا کہ مجھے جب سے وزیراعظم عمران کان نے انفالو کیا ہے میرے فالورز میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوگیا، وزیراعظم کا انفالو کرنا مجھے فائدہ دے گیا ہے۔

حامد میر کا ماضی میں کئی اینکرز سے تنازعہ کھڑا ہوچکا ہے۔ طلعت حسین نے جب جیو نیوز جوائن کیا تھا تو حامد میر اکثر انکا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے تھے، اسی طرح حامد میر نجم سیٹھی کو بھی اکثروبیشتر تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >