ڈرامہ ارطغرل غازی کی حفصہ خاتون نے عاطف اسلم کا گانا گُنگنا لیا

پاکستانی عوام ترک اداکاروں کے اور ترک اداکار پاکستانی گلوکاروں کے مداح نکلے

اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حفصہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ برسین عبداللہ نے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سے برسین عبداللہ کی مختصر ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ عاطف اسلم کا مشہور گانا مسافر کے چند بول گا رہی ہیں، اس ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ گانا نہیں جانتیں مگر پھر بھی وہ عاطف اسلم کا گانا گانے کی کوشش کر رہی ہے۔

برسین عبداللہ کے اس انداز گائیکی کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور کچھ صارفین کے نزدیک تو ان کا اس طرح سے گانا گنگنانا ایک بہت ہی پیار بھرا عمل ہے۔

یاد رہے کہ برسین عبداللہ نے ارطغرل غازی میں جنگجو بمسی کی اہلیہ حفصہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ جو پہلے ایک عیسائی خاتون ہیلینہ ہوتی ہیں اور پھر بمسی سے شادی کے لیے اسلام قبول کر نے پر ان کا نام حفصہ خاتون رکھا جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >