مزاحیہ سیریز "فیملی گائے” میں پی ایس ایل سے متعلق چٹکلہ سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار کے روز نشر کی جانے والی معروف اینیمیٹڈ سیریز فیملی گائے کی قسط کے آغاز میں ہی پی ایس ایل کا ذکر ہے جس سے پاکستانی ناظرین ایک دم چونک گئے۔ اس قسط کو اسٹیویز فرسٹ ورڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستان سپر لیگ کو بطور خاص لکھا گیا ہے۔

اس قسط کے آغاز میں دکھایا گیا ہے کہ طرف پیٹر نامی کردار اپنے ساتھیوں کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے اور اس نے کراچی کے نام کی شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ دوسری جانب قریبی بار میں کوگمائر بیٹھا ہے جو کہ غیر ملکی کھیلوں کے شائقین کو کوس رہا ہے۔

پیٹر کے ساتھ بیٹھے ساتھیوں میں سے ایک لاہور قلندر کے دو فینز کی جانب اشارہ کرتا ہے جو ابھی تک اسی ٹیم کو سپورٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ پیٹر ان پر طنز کرتے ہی خود اپنی شرٹ کو چھپا لیتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ ایک ہی ٹیم کو سپورٹ کرتے نہیں رہنا چاہتا۔

یہ کلپ انٹرنیٹ پر بہت جلد وائرل ہوا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دوسری جانب پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں لاہور قلندرز کے فینز کو جس طرح بولتے دکھایا گیا ہے وہ لہجہ پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہے۔

نندنا کمال نے لکھا کہ ایسا کب ہوا کہ لاہور اتنے جاہلانہ طریقے سے بولتے ہوں

 

مصطفیٰ نے کہا کہ لاہور کا لہجہ جان لیوا ہے مگر یہ لہجہ بالکل ساؤتھ انڈین جیسا ہے

 

عبدالمقیت نےکہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بھارتی لہجہ بولنے سے صاف ظاہر ہے کہ یہ لطیفہ آئی پی ایل کے لیے تھا مگر آخری وقت میں بغیر سوچے سمجھے اسے تبدیل کر دیا گیا۔

 

ہیلزکنگ نے لکھا کہ پی ایس ایل عجیب طریقےسے اپنی پہچان بنا رہا ہے۔

 

ایک اور صارف عمر نے اسے پسند کیا اور سو کول لکھا

 

طلحہ احمد نے لکھا کہ کیا بات ہے پی ایس ایل تو بہت مشہور ہو گیا ہے

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>