مفرور سلمان شہباز کے لندن سے نہ ڈرنے، نہ جھکنے کے پیغام پر دلچسپ تبصرے

یہ گیدڑوں کی حکومت ہے۔ ہم نا ڈریں گے نا جھکیں گے۔۔ احتساب کے خوف سے لندن فرار سلمان شہباز کا حکومت کیلئے پیغام۔۔ سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

لاہور کی کی احتساب عدالت نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے عدالت پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

اپنی ہمشیرہ اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری جانے ہونے پر لندن میں مفرور سلمان شہباز بھڑک اٹھے اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میری والدہ اور بہنوں کے وارنٹ جاری کئے ، یہ گیدڑوں کی حکومت ہے۔ ہم نا ڈریں گے نا جھکیں گے۔

سلمان شہباز کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے سلمان شہباز کو دلچسپ جوابات دئیے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر تمہیں اپنی والدہ اور بہنوں کا احساس ہوتا تو فرار ہوکر لندن نہ بیٹھتے، واپس آکر منی ٹریل دیتے اور اپنی والدہ اور بہنوں کو بچالیتے۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ جس کیس میں سلمان شہباز مفرور ہے، اسی کیس میں اسکا والد گرفتار ہے، اسے تو اپنی فکر ہے ، اپنے والد کی کوئی فکر نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ سلمان شہباز دوسروں کو گیدڑ کہہ رہا ہے ، کہتا ہے کہ نہ ڈریں گے اور جھکیں گے تو پھر کیوں گیدڑوں کی طرح ڈر کر لندن بیٹھا ہے۔

عام آدمی نے کہا کہ درخت کے اوپر سے کیوں چیخ رہے ہو؟ مرد ہو تو واپس آؤ اور کہو کہ اپنی ماں اور بہن کا میں ذمہ دار ہوں. اُس وقت مردانگی اور عزت کہاں تھی جب ماں اور بہن کا نام اور اکاونٹ استعمال کر رہے تھے۔

بلاگر انعم شیخ نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ہم شیر بنیں گے اور وطن واپس آئیں گے

شیخ فیصل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ تو پاکستان آ اور اپنے اثاثوں کی منی ٹریل انکے منہ پر مار کر ان کے اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا دے ورنہ چوروں کو پکڑنا اوچھے ہتھکنڈے نہیں ھوتے اوچھے ہتھکنڈے تم استعمال کر رہے ھو چوری اور سینہ زوری

عدنان ظہیر خواجہ نےجواب دیتے ہوئے لکھا کہ عدالت کے قانونی وارنٹ پر جذبات بھڑک رہے ہیں اس جونئیر TT شریف کے ۔۔بینظیر کی کردار کشی ، جمائمہ خان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آپکے والد اور تایا نواز شریف کی غیرت مر گئی تھی؟؟

سلمان شہباز کے ٹویٹ پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔

  • اصل ڈان یہ ہی سلمان شریف بٹ ہی ھے شہباز شریف بٹ کا یہ اصلی پلاننیر اور پارٹنر ھے ساری حرام کی کمائی کو ٹھکانہ لگانہ اس ڈان کی ہی زمہ داری تھی جس نے اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس کھلوائے اور پھر اپنی ماں بہن بیٹیوں کے اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >