نوازشریف کے ٹام ہاک میزائل بنانے کا دعویٰ کرنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ٹام ہاک میزائل میں نے بنوایا، ہم بلوچستان سے ثابت پکڑ کر لائے تھے۔ نوازشریف کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

نوازشریف نے گزشتہ روز لندن میں دعویٰ کیا کہ ٹام ہاک میزائل میں نے بنوایا تھا،وہ میزائل بلوچستان سے ہم لے کر آئے تھے جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے، ہمیں ایک ثابت مل گیا ، ہم نے اسکی انجینئرنگ کی ۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری چھوٹی موٹی خدمات نہیں ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے یہ خدمت کی ہے۔

جب نوازشریف یہ دعویٰ کررہے تھے تب پاس کھڑے اسحاق ڈار کے چہرے کے ایکسپریشنز پریشان کن تھے، جب نوازشریف نے بات مکمل کی تو اسحاق ڈار نے لقمہ دیا کہ وہ میزائل ٹام ہاک نہیں تھا، کروز میزائل تھا

نوازشریف کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔

اظہر مشوانی نے نوازشریف کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب بس یہ کہنا رہ گیا ہے کہ پاکستان بھی اتفاق کی بھٹی میں میں نے بنایا تھا ۔

موسیٰ ورک نے کہا کہ ایک مفرور شخص دعویٰ کررہا ہے کہ ٹام ہاک میزائل امریکی میزائل ڈیفنس کمپنی نے نہیں اس نے بنوایا ہے۔ یہ کیسے تین بار ملک کا وزیراعظم بن گیا؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مفرور اشتہاری مجرم نواز شریف نے کریڈٹ لینے کے بہانے حساس نوعیت کی معلومات لیک کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بہادروں نے امریکی ساختہ ٹاماہاک میزائل کی ریورس انجینئرنگ کر رکھی ہے۔۔۔ یہ شخص ملکی سلامتی کے لیئے خطرہ ہے!!

عامر خورشید نے سوال کیا کہ نواز شریف نے ملک کے اہم راز فاش کردئیے "ٹام ہاکس” میزائل سمیت دیگر راز بھی۔ کیا یہ بیان پھر سے پاکستان کے خلاف استعمال ہوگا؟

احمد ندیم نے لکھا کہ کافی عرصہ پیپلز پارٹی والے ملک میں میزائل ٹیکنالوجی لانے کا کریڈٹ بینظیر کو دیتے رہے، آج نواز شریف نے وہ بھی لے لیا- فوج تو شائد آلو چاٹ کی ریہڑی یا ریت والی چھلی وغیرہ بیچنے کا کام کرتی ہے پاکستان میں، ہے ناں؟

آزاد منش نے چوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹام کروز اپنے پہلے مشن میں جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے افغانستان کی بجائے غلطی سے بلوچستان آ گرا، میں نے اس سے فارمولا اگلوا کے کروز میزائل بنوایا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان پر کروز میزائل مارا،وہ بلوچستان میں گرگیا۔ہم اسے اٹھالائےاور اسکی ریورس انجنیئرنگ کرکےاپنےبنالئے۔ یہ ھے3بار وزیراعظم رھنےوالامخبوط الحواس انسان جوکریڈٹ لینےکےچکرمیں قومی راز اگلناشروع کرچکاہے۔ اورآسمان کی طرف اشارہ ایسےکررھاھےجیسے میزائل اوپر لٹک رھےھیں۔

ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف ٹام ہاک اور کروز میزائل بنا کر اُن کا نام بھی بھول گئے

اختر احمد رائے نے لکھا کہ "سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے تیار کروایا ” کے بعد پیش خدمت ہے "ہم نے ٹام ہاک میزائل بنوایا : نواز شریف ” جناب ارسطوصاحب !!! اے بندہ سہی تواڈا لیڈر ہے "۔

  • In 1998, US fired 12 Tomahawk Cruise Missiles on the hideout of Bin Ladin, 3 of those missiles fizzled out before reaching target and fell, totally intact, in Balochistan. MNS was informed of this event and he ordered that those missiles should be brought to his Ittefaq Foundry and the metal should be recovered from them. Then his advisor ISHAQ DAAR, cautioned him that the Missiles are live and still have High Explosives in them and can damage his Foundry, so he ordered that they should be given to Pak Army to defuse them and deliver them to his foundry. Army took possession of the Missiles and never returned them. He was very angry and demanded his property back, Army decided to keep the Cruise Missiles and in exchange sent One of their own Captains, Capt Safdar as compensation. Capt Safdar capabilities were under par and MNS was not happy with his Performance and KARTOOTS. Since that day MNS and Army has been FRENIMIES. Long Live PAKISTAN

  • OMG! This guy is an embarrassment for all the Pakistanis. I am even surprised by watching people standing around him, and probably they believe he has made the cruise missiles in his welding shop. I am sure all those who stand behind him must be ashamed of themselves.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >