نوازشریف کا بیان ”عزت کی زندگی جینے کا فیصلہ کرلیا“ دلچسپ تبصروں کی زد میں

نوازشریف کے بیان "غلام بن کر نہیں رہ سکتا، عزت کی زندگی جینے کا فیصلہ کیا ہے” پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

گزشتہ روز نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں غلام بن کر نہیں بلکہ پاکستانی بن کر رہنا چاہتا ہوں عزت کی زندگی جینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج تو ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آ گئے ہیں۔ ہم آزاد شہری نہیں ہیں، اپنے اپ سے پوچھے کیا اپ ازاد شہری ہیں؟ وہ وقت دور نہیں جب تمام چیزوں کا حساب دینا ہوگا۔ دوٹوک فیصلہ کیا ہے کہ ذلت کی زندگی ہم نہیں جی سکتے۔ ظلم، زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا قوم نے فیصلہ کرلیا تو تبدیلی سالوں میں نہیں چند مہینوں اور ہفتوں میں آجائے گی۔

نوازشریف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کئے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عزت کی زندگی گزارنے کیلئے نوازشریف کو وطن واپس آنا ہوگا اور بہادری سے جیل میں زندگی گزارنا ہوگی، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے لگے ہیں؟ کچھ نے کہا کہ عزت کی زندگی گزارنے کیلئے پلیٹ لیٹس کم ہونے اور بیماری کےبہانے چھوڑنا ہوں گے، کچھ نے طنز کیا کہ نوازشریف این آراو ملنے تک ہی عزت کی زندگی گزاریں ہیں، ایسی باتیں 1999 میں بھی کرتے تھے لیکن گرفتاری کے بعد ایک ڈکٹیٹر سے ڈیل کرکے جدہ بھاگ گئے تھے۔

ڈاکٹر عامرلیاقت نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ر عزت صرف مجھے وزیراعظم بنانے میں ہے۔

وینا ملک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ چلواسکو یہ تو پتہ چلا کہ ساری زندگی ذلت سے گزاری۔۔۔ آگے بونسز بھی ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ چونکہ جنرل باجوہ نے اب کی بار اپنے بوٹ چھپا لئے ہیں اس لئے میں نے عزت کی زندگی جینے کا فیصلہ کرلیا ہے

جوکر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اور جب تک عمران خان پاکستان میں ہے مجھے عزت کی زندگی جینے نہیں دے گا اس لیے میں لندن میں ہی ٹھیک ہوں۔

وکیل بابو نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عزت کی زندگی جینے کا اٹل اور حتمی فیصلہ کرلیا ہے(NROملنےتک)

وکیل بابو نے مزید لکھا کہ میاں نوازشریف کو اخیر عمر میں ادراک ہوا اور کیا خوب ہوا کہ وہ اب تک #ذلّت کی زندگی جی رہےتھے

شیخ فیصل جاوید نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میاں ساب کچھ زیادہ ہی جلدی فیصلہ نہیں کرلیا آپ نے؟

میاں محبوب نے طنز کیا کہ نوازشریف عزت کی زندگی گزارنے کیلئے ہی لندن بھاگ آیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >